شوگر ملز کو ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی مشروط اجازت


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت نے شوگر ملز کو ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن چینی ایکسپورٹ کرنے کی مشروط اجازت دے دی، مالکان چینی کی دستیابی یقینی بنائیں گے، ایکس ملز چینی کی قیمت میں اضافہ نہیں ہوگا، کاشت کاروں کو تمام ادائیگیاں کی جائیں گی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں حکومت اور پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے جس کے تحت حکومت نے شوگر ملز ایسوسی ایشن کو ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن چینی ایکسپورٹ کرنے کی مشروط اجازت دے دی۔
ترجمان وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق وفاقی وزیر رانا حسین نے کہا ہے کہ معاہدہ مشروط ہے جس کے تحت چینی کے اسٹاک کی دستیابی اور قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنایا جائےگا، ایکس ملز چینی کی قیمت میں کسی صورت اضافہ نہیں کیا جائے گا، کاشت کاروں کی تمام زیر التواء ادائیگیاں ترجیحی بنیادوں پر ادا کی جائیں گی۔
وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ شوگر ایڈوائزری بورڈ چینی کی قیمتوں اور مارکیٹ کے استحکام کا پندرہ روزہ میں دوبارہ جائزہ لے گا، مستقبل میں چینی کی برآمد کا آپشن ملک میں قیمتوں کے استحکام اور اسٹاک کی دستیابی سے منسلک ہوگا۔ واضح رہے کہ شوگر ملز مالکان نے 15 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد کا مطالبہ کیا تھا۔

Recent Posts

تحریک انصاف کے اہم رہنما کو جیل سے رہائی کے بعد پھر گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…

1 min ago

سروسزچیف کی مدت بڑھانا اسکا اندرونی معاملہ، قانون سازی تسلیم کریں گے:سلمان اکرم راجہ

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم…

3 mins ago

رمضان شوگر مل کیس؛ دیکھنا ہے ریفرنس پر سماعت کا اختیار ہے یا نہیں، جج اینٹی کرپشن

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…

11 mins ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کاآج رات بیرون ملک روانہ ہونے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…

14 mins ago

آئندہ سال سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج 2025 منظور کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…

16 mins ago

امریکی آج اپنا نیا حکمران چُنیں گے

اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…

16 mins ago