فن و ثقافت شوبز

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی اپنی بیٹی وامیکا کے ہمراہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

نیویارک(قدرت روزنامہ) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما کی اپنی بیٹی وامیکا کے ہمراہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق ویرات کوہلی اس وقت آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ 2024ءکے لیے نیویارک میں موجود ہیں جہاں ان کی اہلیہ اور بچے بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کو اپنی بیٹی کے ہمراہ نیویارک کے ایک ہوٹل میں دیکھا گیا ہے، جس میں وامیکا اپنے ماں باپ کا ایک ایک ہاتھ تھامے ان کے درمیان میں چل رہی ہوتی ہے۔ یہ ویڈیو ہوٹل میں موجود کسی شخص نے بنا کر انٹرنیٹ پر پوسٹ کی، جس پر کمنٹس میں ’ویروشکا‘ (ویرات اور انوشکا)کے مداح خاصے جذباتی ہو گئے۔
مداحوں کا کہنا تھا کہ ”ویروشکا کی ننھی پری کتنی جلدی بڑی ہو گئی ہے۔“ انہوں نے وامیکا کے لمبے اور گھنے بالوں کی بھی تعریف کی ۔واضح رہے کہ وامیکا کی پیدائش جنوری 2021ءمیں ہوئی تھی۔ رواں سال 15فروری کو انوشکا اور ویرات کوہلی کے ہاں ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

🔴 LIVE: Sheikh Rasheed Meets Imran Khan in Adiala Jail | Press Conference at Supreme Court 🏛️🔥



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

متعلقہ خبریں