63سالہ شخص کو ایسی چھینک آئی کہ بڑی آنت ہی جسم سے باہر نکل آئی

نیویارک(قدرت روزنامہ) امریکہ میں ایک شخص کے ساتھ اپنی نوعیت کا ایک ایسا حیران کن واقعہ ہوا ہے کہ سن کر یقین کرنا مشکل ہو جائے . نیویارک پوسٹ کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے رہائشی اس 63سالہ شخص کو چھینک آئی جس کے ساتھ اس کی بڑی آنت ہی جسم سے باہر نکل آئی .


امریکی اخبار کے مطابق اس شخص کی حال ہی میں پراسٹیٹ کینسر کے سبب سرجری ہوئی تاہم اب وہ مکمل صحت مند ہو چکا تھا . گزشتہ دنوں وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ ناشتہ کر رہا تھا جب اسے کھانسی آنی شروع ہوئی اور اسی دوران ایسی زور کی چھینک آئی کہ سرجری کی جگہ سے اس کی بڑی آنت جسم سے باہر آ گئی .
آدمی کے جسم سے بڑی آنت باہر آئی تو وہ ہکا بکا رہ گیا اور اسے فوری طور پر اپنی شرٹ سے ڈھانپ لیا جبکہ اس کی وحشت زدہ اہلیہ نے فوری میڈیکل عملے کو کال کی جنہوں نے آ کر مریض کو طبی امداد دی اور اسے ہسپتال منتقل کیا . اپنی نوعیت کا یہ منفرد کیس امریکن جرنل آف میڈیکل کیس رپورٹس میں شائع کیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں