الزام ہے کہ ریاستی اداروں کی وجہ سے مجھ پر ہاتھ نہیں ڈالا جا رہا،انوارالحق کاکڑ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق نگرا ن وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ یہ الزام ہے کہ ریاستی اداروں کی وجہ سے مجھ پر ہاتھ نہیں ڈالا جا رہا۔راولپنڈی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ مجھ پر الزام لگا، میں نے گندم چرائی، اگر گندم چوری کا الزام مجھ پر ثابت ہوا تو میں حاضر ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے تعمیرِ پاکستان تو کی لیکن تکمیلِ پاکستان میں پیچھے رہ گئے، ہمارے لئے روز نئے نئے چیلنج پیدا ہو رہے ہیں، ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہمارا ایکسپو ر ٹر کم ہو گیا ہے، سوشل میڈیا نے ہماری ریسرچ اور انفارمیشن کو نقصان پہنچایا ہے، قومیں جتنا کماتی ہیں اتنا ہی خرچ کرتی ہیں۔انوار الحق کا کہنا ہے کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح معیشت کا تعین کرتی ہیں، ہمارے ہاں ہمیشہ رونا رویا جاتا ہے، تعلیم پر 2 فیصد خرچ ہوتا ہے، میرا یہ سوال ہے کہ آپ حکومت کو کتنا کما کر دیتے ہیں۔سابق نگرا ن وزیرِ اعظم نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے کا ٹیکس کٹ جاتا ہے، ہماری 80 فیصد معیشت بغیر دستاویز ہے، مغرب میں جوس کی خریدی جانے والی بوتل بھی ڈاکومینٹڈ ہے، ہمارے ہاں ریٹیلر اور زراعت ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ہم لائیو سٹاک پر ٹیکس نہیں لگاتے، ٹیکس لگانا اور جمع کرنا ریاست کا حق ہے، ٹیکس نیٹ سے باہر لوگ موجیں کر رہے ہیں، معیشت کے سائیکل کو چلانے کے لئے ٹیکس جمع کرنا ضروری ہے، ہمارا ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح 10 فیصد سے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو ریونیو جنریشن کا بڑا چیلنج ہے، 70 سال میں ایف بی آر میں اصلاحات کا کوئی خیال نہیں آیا، اپنے دورِ حکومت میں ایف بی آر میں اصلاحات لائے۔انوار الحق کا کہنا ہے کہ کیا کسی نے اب تک سوچا کہ آٹے کی لائن میں ہلاکتیں کیوں ہوئیں؟ بنائیں جوڈیشل کمیشن اور فیصلہ کریں، ایف بی آر میں ریکارڈ موجود ہے، 7 سے 8 کمپنیوں نے گندم درآمد کی، 7 سے 8 کمپنیوں کا فرانزک کر لیں ثابت ہو جائے گا، کیوں حکومت یا کوئی پرائیویٹ ایجنسی تحقیقات نہیں کرا رہی ہے، لوگوں نے کہا کہ بمپر فصل آئی ہے، آپ کو خیال نہیں آیا؟ قدرت نے فیور دی بمپر فصل آئی لیکن سر پلس ابھی بھی ہے۔سابق نگرا ن وزیرِ اعظم نے یہ بھی کہا کہ کل رات نسیم شاہ رو رہا تھا کیونکہ ہم میچ ہار گئے، ہم بار بار ہار رہے ہیں کیونکہ ہم اپنا رویہ نہیں بدل رہے۔

Recent Posts

کراچی کے کباب اور ربڑی نے امریکی سفیر کا دل موہ لیا

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کراچی کے کھانوں کے شوقین نکلے۔…

4 mins ago

مریم نے مجھ سے پی آئی اے خریدنے کیلئے مشورہ کیا ، نواز شریف

نیویارک (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے…

6 mins ago

ٹیکس اہداف پر نظرثانی،ایف بی آر کی آئی ایم ایف سے ملاقات کی تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس اہداف پر نظرثانی…

21 mins ago

علی ظفر نے سعودی عرب میں سب سے بڑا کنسرٹ کرکے تاریخ رقم کردی

ریاض(قدرت روزنامہ)بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار اور گلوکار علی ظفر نے سعودی عرب میں سب…

30 mins ago

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جیلوں میں اصلاحات کا آغاز کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ملک بھر…

33 mins ago

ریونیو شارٹ فال، آئی ایم ایف کا حکومت سے ’’ڈومور‘‘ کا مطالبہ

ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد، شارٹ فال…

3 hours ago