قدرت کا معجزہ ۔۔۔سبز رنگت پرندے کی شکل جیسا پودا جس نے ماہرین کو پریشان کر رکھا ہے!

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)شمالی آسٹریلیا میں ایک پودا دنیا کے سب سے چھوٹے پرندے ہمنگ برڈ کے جیسا دکھائی دیتا ہے، ماہرین کے لیے پودا ایک معمہ ہے کیونکہ اس پورے علاقے میں ہمنگ برڈ کہیں نہیں پایا جاتا۔بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق شمالی آسٹریلیا میں کروٹیلاریا کننگہامیائی نامی ایک پھلی دار پودا پایا جاتا ہے جسے مقامی لوگ سبز پرندے والا پھول بھی کہتے ہیں۔جب اس پودے
پر پھول نکلتے ہیں تو ان کی رنگت سبز ہونے کے ساتھ ساتھ وہ دنیا کے سب سے چھوٹے پرندے ہمنگ برڈ جیسے دکھائی دیتے ہیں۔پھول اس پودے کے تنے اور شاخوں سے اس طرح جڑے ہوتے ہیں گویا ہمنگ برڈ نے اپنی چونچ پودے میں گاڑ رکھی ہو۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ شمالی آسٹریلیا میں ہمنگ برڈ بالکل بھی نہیں پائے جاتے لیکن پھر بھی پودے پر ہوبہو شکر خورے جیسی شکل کے پھول اگ آئے ہیں جو ماہرین کے لیے کسی معمے سے کم نہیں۔ارتقائی نظریے کو دیکھا جائے تو کوئی بھی جاندار اپنے ماحول میں بقا کے امکانات بہتر بنانے کے لیے اپنے اندر اس نوعیت کی تبدیلیاں لاتا ہے کہ دوسرے حملہ آور یا ضرر رساں جاندار اس سے دور رہیں یا پھر دھوکے میں مبتلا رہیں۔اگر یہ بات مان لی جائے تو پھر اس پودے پر اگنے والے پھولوں کی ظاہری شکل کسی اور جانور جیسی ہونی چاہیئے تھی جو حملہ آور جانوروں کو دھوکے میں رکھتا، لیکن ہمنگ برڈ اس پورے علاقے میں کہیں نہیں پایا جاتا۔اس پھول کی ظاہری شکل ماہرین کے لیے کسی معمے سے کم نہیں ہے۔

Recent Posts

علی امین گنڈاپور کہاں ہیں ؟ شام تک پتہ چل جائے گا، خالد مقبول کا دعویٰ

مصنوعی قیادت جب بھی لانے کی کوشش کی گئی اس کے نتاٸج اچھے نہیں رہے،…

1 hour ago

کراچی اور پورٹ قاسم میں روکے گئے کنٹینرز سے مصنوعات کی منظم چوری کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ نے کراچی اور پورٹ قاسم بندرگاہ سے روکے گئے…

2 hours ago

تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی رہائی کیلیے 24 گھنٹے کا وقت دے دیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی رہائی کے لیے حکومت…

2 hours ago

کل کا دن دراصل 9 مئی ٹو تھا، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب کی سینیئرصوباٸی وزیرمریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کل کا دن در…

2 hours ago

وزیراعلی کے پی کی قیادت میں اسلام آباد پر دھاوا بولا گیا، آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی پولیس اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ…

3 hours ago

کےپی حکومت نے میڈیا پر جاری کردہ وزیراعلی گنڈاپور کی تصویر کو جعلی قرار دے دیا

پشاور(قدرت روزنامہ) میڈیا پر جاری کردہ وزیراعلی گنڈاپور کی خیبر پختون خوا ہاؤس سے باہر…

3 hours ago