مرزا پور سیزن 3 ، انوکھے انداز میں ریلیز کی تاریخ کا اعلان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اُنیس مارچ کو ‘مرزا پور’ کا پوسٹر سامنے آنے کے بعد اب سیریز کے میکرز نے آخرکار مرزا پور کے سیزن 3 کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان بھی انوکھے انداز میں کر دیا۔
اسٹریمنگ پلیٹ فارم ایمازون پرائم ویڈیو کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پرسیریز کے مرکزی کرداروں کی اینیمیٹڈ پکچرپوسٹ کی گئی، جس کے کیپشن میں لکھا گیا تھا کہ ’مرزا پور 3‘ ریلیز ڈیٹ پوسٹر میں ہی چھپی ہے۔
اینیمیٹڈ پوسٹر میں پنکج تریپاٹھی، علی فضل، دیوینندو، کلبھوشن کھربندا، شویتا تریپاٹھی شرما، ہرشیتا گوڑ، اور وجے ورما سمیت دیگر کاسٹ شامل ہیں۔ پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا کہ مرزا پور 3کی ریلیز ڈیٹ کے بارے میں مت پوچھو، اگر جاننا چاہتے ہو تو اسے تلاش کرنا ہوگا، شروع ہوجاؤ۔‘
سیریز کا پوسٹر پوسٹ ہوتے ہی مداحوں نے اپنے اندازے لگانا شروع کردیئے۔ سیریز کے مداحوں نے ریلیز ڈیٹ 7 جولائی جبکہ کچھ نے 7 اگست کے مابین اندازے لگائے۔

خیال رہے کہ ویب سیریز ’مرزا پور‘ 2018 میں ریلیز ہوئی تھی اور اس کو شائقین فلم کی جانب سے اس قدر پسند کیا گیا تھا کہ اس کے دوسرے سیزن کیلئے سب نے بے صبری سے انتظار کیا تھا، سیریز کی مقبولیت کا یہ عالم رہا کہ سوشل میڈیا پر اس کے میمز اور ڈائیلاگز آج بھی صارفین کے سب سے پسندیدہ ہیں۔2020 میں اس کی دوسرے سیزن کی آمد کے بعد شائقین کو تیسرے سیزن کا شدت سے انتظار ہے، جس کی شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے اور وہ پوسٹ پروڈکشن کے مراحل میں ہے۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

5 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

5 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

5 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

5 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

6 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

6 hours ago