اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کے مشورے پر تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کو خط لکھنے پر غور شروع کردیا ہے۔
سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کیس کی سماعت کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان اور دیگر سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کا مشورہ دیا تھا۔
پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق عمران خان نے سپریم کورٹ کے مشورے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے عدالت عظمیٰ کو خط لکھنے پر مشاورت شروع کردی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے کہنے پر پی ٹی آئی مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کرنے پر غور کررہی ہے، تاہم مذاکرات ان سیاسی جماعتوں کے سنجیدہ اور بااختیار لوگوں کے ساتھ ہی ہوسکتے ہیں۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پارٹی اس معاملے پر سپریم کورٹ کو خط لکھنے سے متعلق غور کررہی ہے اور اس حوالے سے لیگل ٹیم سے مشاورت کی جائے گی۔
سپریم کورٹ کو لکھے جانے والے خط میں ملک کو درپیش مسائل اور تحریک انصاف کے خلاف ہونے والے سیاسی مقدمات کے فئیر ٹرائل کا مطالبہ کیا جائے گا۔
خط میں سپریم کورٹ سے عوامی مینڈیٹ کا معاملہ بھی اجاگر کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…