شاہد آفریدی کا ورلڈکپ کے بعد ٹیم کی اندرونی کہانی سامنے لانے کا اعلان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ ٹی20 ورلڈ کپ میں موجودہ اسکواڈ کے حوالے سے اندرونی کہانی جلد منظر عام پر لائیں گے۔
ایک انٹرویو میں شاہد آفریدی سے ٹیم میں اتحاد نہ ہونے کے بارے میں سوال کیا گیا، جس کے جواب میں سابق کپتان نے مہمانوں کے پینل میں موجود محمد وسیم کی طرف اشارہ کیا۔ محمد وسیم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ یہ بہت ساری چیزیں جانتے ہیں اور میں بھی لیکن ہم کھل کر بات نہیں کر سکتے۔ ٹیم کی ہم آہنگی، اتحاد اور کھلاڑی ایک دوسرے کے ساتھ کیسے ہیں، اس کی ذمہ داری کپتان پر عائد ہوتی ہے، کپتان یا تو مثبت ماحول بناتا ہے یا اسے بگاڑ دیتا ہے۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹیم مینجمنٹ اور کوچز سے پہلے کپتان ہی ٹیم کو متحد کرتا ہے، اس کے پاس اختیار ہوتا ہے جب کہ اسے سلیکشن کمیٹی سپورٹ کرتی ہے، میدان پر ٹیم لڑانے کا کام کپتان کا ہے۔
سابق کپتان نے مزید کہا کہ شاہین کے ساتھ میرا رشتہ کسی اور قسم کا ہے، اگر میں کوئی بات کروں گا تو لوگ کہیں گے کہ اپنے داماد کو سپورٹ کر رہا ہوں حالانکہ میں ایسا نہیں ہوں، اگر میری بیٹی، بیٹا یا داماد غلط ہیں تو میں انہیں بھی غلط کہوں گا۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے کچھ عرصے میں ہماری سلیکشن کمیٹی اور بورڈ نے بڑی غلطیاں کی ہیں، ورلڈکپ کے بعد کھل کر بات کروں گا، ہمارے لوگوں نے خود اسی یونٹ کو خراب کیا ہے۔

Recent Posts

ریونیو شارٹ فال، آئی ایم ایف کا حکومت سے ’’ڈومور‘‘ کا مطالبہ

ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد، شارٹ فال…

47 mins ago

علی امین گنڈاپور کا لاکھوں کا قیمتی سامان غائب

اجلاس میں اراکین اسمبلی سے پریشانی کا اظہار کیا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈی چوک احتجاج کے…

1 hour ago

عاطف خان کو نیا نوٹس جاری، سرکاری فنڈ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پر لگانے کا الزام

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق تفصیلات طلب پشاور (قدرت روزنامہ)محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے…

1 hour ago

لاہور میں بدترین اسموگ، ایئر کوالٹی انڈیکس 1 ہزار ہوگیا

شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں، آئندہ 48 گھنٹے اسموگ کی شدت برقرار رہے گی،…

2 hours ago

تحریک انصاف کا 8 نومبر کو ہونے والا پشاور جلسہ منسوخ

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8نومبر کو پشاور میں ہونے والاجلسہ منسوخ…

2 hours ago

حکومت کا چینی باشندوں کی سیکورٹی کےلیے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

پنجاب میں چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری لاہور(قدرت روزنامہ)چائنیز سیکورٹی…

2 hours ago