سعودی وزارت اطلاعات کا حج 2024 کے لیے ورچوئل میڈیا سینٹر کا آغاز


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزارت اطلاعات سعودی عرب نے حج 1445ھ کے موسم کے لیے ورچوئل میڈیا سینٹر کا آغاز کیا ہے۔ اس سینٹر کا مقصد حج کے دوران میڈیا کے درمیان تعاون کو فروغ دینا، مواد کی تیاری، دستیابی اور نشریات کو ممکن بنانا اور میڈیا کے نمائندوں کے لیے حج کی کوریج میں آسانی پیدا کرنا ہے۔
ورچوئل میڈیا سینٹر ایک الیکٹرانک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے، جہاں سے سرکاری اداروں اور میڈیا اداروں کو ورچوئل میڈیا سروسز فراہم کی جاتی ہیں جو حج کی کوریج میں شریک ہیں۔
اس پلیٹ فارم کے ذریعے اعلیٰ معیار کی خبریں، تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کی جاتی ہیں، جس سے مستفید ہونے والے تقریبا 900 میڈیا نمائندگان ہیں جو مختلف بین الاقوامی اور مقامی نیوز ایجنسیوں، اخبارات اور چینلز کی نمائندگی کرتے ہیں۔
یہ سینٹر صحافیوں کو حج کے موسم کے دوران ہونے والی پریس کانفرنسوں میں ورچوئل شرکت کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے، جو کئی زبانوں میں براہِ راست نشر کی جاتی ہیں۔

مزید برآں کوئی بھی رجسٹرڈ صحافی اس سینٹر سے کسی بھی میڈیا سروس کے حصول کی درخواست کرسکتا ہے، جیسے کہ کسی سرکاری عہدیدار کا انٹرویو، کسی موضوع پر معلومات کی طلب یا حج کے حوالے سے اعداد وشمار اور معلومات کی فراہمی شامل ہیں۔
ورچوئل میڈیا سینٹر کا قیام ان کوششوں کا حصہ ہے جو سعودی حکومت حج وعمرہ زائرین کی خدمت کو بہتر بنانے کے لیے کررہی ہے، اور جدید تکنیکی وسائل کا استعمال کرتے ہوئے حج کو آسان اور سہل بنانے کے لیے کام کررہی ہے۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

5 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

5 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

5 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

6 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

6 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

6 hours ago