بجٹ 25-2024: وزیر خزانہ اقتصادی سروے آج پیش کریں گے، کابینہ اجلاس بھی طلب


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت رواں مالی سال کے اہم معاشی اہداف پر اقتصادی سروے سروے آج جاری کرے گی۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سروے کے اہم نکات کے بارے تفصیلی بریفنگ دیں گے۔
ذرائع کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف نے بھی آئندہ مالی سال کے بجٹ کا جائزہ لینے کے لیے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل (بدھ) قومی اسمبلی میں طلب کرلیا ہے۔ وزیراعظم اس اجلاس میں کابینہ ارکان کو اپنے حالیہ دورہ چین میں کیے گئے فیصلوں پر اعتماد میں لیں گے۔
ذرائع کے مطابق، حکومت کو رواں مالی سال اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکامی کا سامنا رہا۔ حکومت اقتصادی و صنعتی ترقی، مہنگائی میں کمی، چھوٹی فصلوں اور بجلی کی پیداواری اہداف حاصل نہ کرسکی۔
مہنگائی میں اضافہ
رواں مالی سال شرح سود 22 فیصد تک بڑھانے کے باوجود مہنگائی میں کمی کا ہدف حاصل نہ ہوسکا، مہنگائی 21 فیصد کے مقررہ ہدف کے برعکس 26 فیصد رہی۔ ذرائع نے رواں مالی سال اقتصادی ترقی ساڑھے 3 فیصد کے برعکس 2.4 فیصد رہنے کا تخمینہ ظاہر کیا ہے۔
زرعی شعبہ میں بہتری
زرعی شعبے کی ترقی ساڑھے 3 فیصد ہدف کے برعکس سوا 6 فیصد رہی۔ اسی طرح، بڑی فصلوں کی پیداوار 3 فیصد کے ہدف کے برعکس 11 فیصد سے زائد رہی جبکہ چھوٹی فصلوں کی پیداوار 3 فیصد ہدف کے برعکس 0.9 فیصد رہی۔
ذرائع کے مطابق، کاٹن جیننگ کی پیداوار 7.2 فیصد ہدف کے برعکس 47 فیصد سے زائد رہی، لائیواسٹاک کی پیداوار 3.6 فیصد کے برعکس 3.9 فیصد رہی البتہ ماہی گیری شعبے کی پیداوار 3 فیصد ہدف کے برعکس 0.8 فیصد رہی۔
صنعتی شعبہ تنزلی کا شکار
صنعتی شعبے میں بھی تنزلی دیکھی گئی، صنعتی پیداوار 3.4 فیصد کےبرعکس 1.2 فیصد، مینوفیکچرنگ سیکٹر کی پیداوار 4.3 فیصد ہدف کے برعکس 2.4 فیصد اور سروس سیکٹر کی ترقی 3.6 فیصد ہدف کے برعکس 1.2 فیصد رہی۔ ٹرانسپورٹ و مواصلا ت کے شعبہ میں 3.5 فیصد کے ہدف کے بجائے 1.2 فیصد گروتھ رہی ۔
ذرائع کے مطابق، رواں مالی سال اشیا کا درآمدی بل 58 ارب ڈالر کے برعکس 55 ارب ڈالر تک محدود رہنے، 30 ارب ڈالر کا برآمدی ہدف حاصل ہونے اور اشیا کا تجارتی خسارہ 28 ارب ڈالر کے ہدف کے برعکس 25 ارب ڈالر رہنے کا تخمینہ ہے۔

Recent Posts

پی سی بی کی سابق کھلاڑیوں سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

لاہور(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سابق کھلاڑیوں سے ملاقات کی اندرونی…

4 hours ago

مصطفیٰ کمال کا وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، لیاری ایکسپریس وے بارے تبادلہ خیال

کراچی (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہبازشریف سے سینئر ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال نے ٹیلیفونک…

4 hours ago

عمران خان بہت کھاتے ہیں بھوک ہڑتال نہیں کریں گے,عظمیٰ بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بہت…

4 hours ago

مذہب کی توہین کرنے والا مسلما ن، عیسائی، سکھ اور ہندو نہیں بلکہ مجرم ہوتا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس…

5 hours ago

حکومت پنجاب سے اشتراک کار کا عمل جاری رکھیں گے،کورکمانڈرلاہورلیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ دوران…

6 hours ago

اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، لاہور اورپشاورسمیت ملک کے مختلف…

6 hours ago