الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی: جسٹس عامر فاروق الیکشن کمیشن پر برہم، توہینِ عدالت کی کارروائی کا انتباہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عام فاروق نے الیکشن ٹربیونل کی تبدیلی سے متعلق پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کی درخواست پر سماعت کے دوران الیکشن کمیشن پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے توہین عدالت کی کارروائی سے خبردار کردیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عام انتخابات میں حصہ لینے والے پی ٹی آئی کے امیدواروں شعیب شاہین، عامر مغل اور علی بخاری کی ٹریبونل کی تبدیلی سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔
دوران سماعت، شعیب شاہین ایڈووکیٹ نے دلائل پیش کیے کہ ‏الیکشن ٹربیونل نے ن لیگ کو وقت دیا، انہوں نے ٹربیونل میں کوئی جواب جمع نہیں کرایا۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ ‏ٹربیونل کو تبدیل کیوں کیا ہے، سرکار مجھے سمجھائے کہ سال پہلے یہ ترمیم ختم کی اب پھر آرڈیننس کے ذریعے لے آئے ہیں، قائم مقام صدر کیسے آرڈیننس جاری کرسکتا ہے، کیا ایمرجنسی تھی کہ راتوں رات آرڈیننس آگیا۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اگر تعصب ہے تو وہ بتائیں ورنہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ درست نہیں ہے، آپ تعصب ثابت کریں یا پھر توہین عدالت کی کارروائی کا سامنا کریں۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ جسٹس طارق محمود جہانگیری اس عدالت کے فاضل جج ہیں، الیکشن کمیشن آرڈر چیلنج کردیتا لیکن ٹرانسفر کیسے اور کیوں کیا ہے، ‏ٹربیونل مجھ سے مشاورت کے بعد بنائے گئے ہیں، میں نے نام تجویز کیے، منظوری تو آپ نے دی تھی، پھر اب ٹربیونل کا جج تبدیل کرنے کی کیا ضرورت تھی۔

Recent Posts

حکومت کی مشکلات میں اضافہ، کسان اتحاد نے بھی سڑکوں پر آنے کا اعلان کردیا

ملتان (قدرت روزنامہ) پاکستان کسان اتحاد نے زرعی ٹیکس کے خلاف ملک بھر میں احتجاج…

20 mins ago

سابق ٹیسٹ کرکٹ محمد یوسف کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی کوچنگ چھوڑنے کا فیصلہ

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق ٹیسٹ کرکٹ محمدیوسف نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے راہیں جدا کرتے…

22 mins ago

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ہر صورت اسلام آباد پہنچیں گے، علی امین گنڈا پور

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اعلان کیا کہ بانی پی…

24 mins ago

پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…

6 hours ago

🔴 Maulana Fazal ur Rehman Shocking Speech | 'Main Khan Ki Hamayat Karta Hun' | Must-Watch!

http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

6 hours ago

🔴 Jamaat-e-Islami's APC on Balochistan Crisis | Political Leaders Discuss Unrest and Solutions

http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

6 hours ago