جام کمال نے کہاکہ میرے خلاف چوتھی پانچویں باراس قسم کی حرکت کی گئی ،کمیٹی نے ناراض رہنماؤں سے ملاقات کی اور منانے کی کوشش کی امید ہے ارکان بات مان جائیں گے اور لوٹ آئیں گے . انہوں نے کہاکہ چھوٹے مسائل کی باتیں بھی ٹی وی پر کروں گا غلط تاثر جائے گا،کچھ ناراض دوستوں سے بات ہوئی وہ کہتے ہیں ہمارا ارادہ نہیں تھا،ناراض دوستوں نے کہاکوشش کریں گے دوستوں کو منائیں . . .
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہاہے کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد ہم 18 سے زائد وزرا منتخب نہیں کر سکتے ،بلوچستان استعفوں کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا ،ہماری پوری کوشش ہو گی استعفوں کی سیاست کی طرف نہ جائیں . وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہاہے کہ بلوچستان حکومت صرف بی اے پی کی نہیں اتحادی حکومت ہے ،اکثریت جس رائے کی طرف جاتی ہے اسی پر فیصلہ ہوتا ہے ،اتحادی ارکان الگ ہو جاتے ہیں بلوچستان میں حکومت نہیں بنا سکتے .
متعلقہ خبریں