نارووال سپورٹس کمپلیکس کیس مالی بندعنوانی کا نہیں بلکہ ۔۔احسن اقبال نے نیب کی کارکردگی کا پول کھول دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے رہنمااور رکن قومی اسمبلی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہر فیصلے میں ہائیکورٹ نے تحریر کیا ہے کہ نیب کرپشن کا کوئی ریکارڈ پیش نہ کرسکا، نارووال سپورٹس کیس بھی مالی بدعنوانی کا نہیں ہے بلکہ یہ ریفرنس نیب کی جہالت کا منہ بولتا ثبوت ہے . تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مجھے حیرت ہے کہ اس وقت چیئرمین نیب سپریم کورٹ کے سابق جج ہیں اور انہوں نے اس کیس کو نہیں پڑھا، چیئرمین نیب صاحب آپ کو بھی بتانا ہوگا آپ نے کس کے کہنے پر کیا ہے، سپریم کورٹ میں اب آپ نے ٹائم باٹ کیا ہے، جو اپیل ہمارے خلاف دائر ہوئی اس میں پہلے آپ سوئے ہوئے تھے کیونکہ اپیل تو ساٹھ دن کے اندر دائر کرنا ہوتی ہے .

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ میرا جرم یہ ہے کہ میں نے صوبائی حکومت کے فنڈ جاری کیے، لیکن آج موجودہ وزیر نے مجھ سے زیادہ فنڈ جاری کیے جو بدین کے لیے جاری کیے گئے ہیں، کیا نیب میں اتنی جرات ہے کہ موجودہ وزیر سپورٹس کے خلاف کارروائی کرے؟،میں نے نارووال منصوبہ اپنی حکومت میں منظور نہیں کروائے تھے وہ ہم سے پہلے والی حکومت میں منظور ہوئے ہیں . احسن اقبا ل نے مزید کہا کہ وزیر اعظم صاحب نے 5 فیصد اشرافیہ کا پاکستان بنا دیا ہے اور باقی 95 فیصد عوام آج خوار ہو رہی ہے . جھوٹی حکومت اپنے آخری ایام میں ہے . . .

متعلقہ خبریں