نارووال سپورٹس کمپلیکس کیس مالی بندعنوانی کا نہیں بلکہ ۔۔احسن اقبال نے نیب کی کارکردگی کا پول کھول دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے رہنمااور رکن قومی اسمبلی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہر فیصلے میں ہائیکورٹ نے تحریر کیا ہے کہ نیب کرپشن کا کوئی ریکارڈ پیش نہ کرسکا، نارووال سپورٹس کیس بھی مالی بدعنوانی کا نہیں ہے بلکہ یہ ریفرنس نیب کی جہالت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مجھے حیرت ہے کہ اس وقت چیئرمین نیب سپریم کورٹ کے سابق جج ہیں اور انہوں نے اس کیس کو نہیں پڑھا، چیئرمین نیب صاحب آپ کو بھی بتانا ہوگا آپ نے کس کے کہنے پر کیا ہے، سپریم کورٹ میں اب آپ نے ٹائم باٹ کیا ہے، جو اپیل ہمارے خلاف دائر ہوئی اس میں پہلے آپ سوئے ہوئے تھے کیونکہ اپیل تو ساٹھ دن کے اندر دائر کرنا ہوتی ہے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ میرا جرم یہ ہے کہ میں نے صوبائی حکومت کے فنڈ جاری کیے، لیکن آج موجودہ وزیر نے مجھ سے زیادہ فنڈ جاری کیے جو بدین کے لیے جاری کیے گئے ہیں، کیا نیب میں اتنی جرات ہے کہ موجودہ وزیر سپورٹس کے خلاف کارروائی کرے؟،میں نے نارووال منصوبہ اپنی حکومت میں منظور نہیں کروائے تھے وہ ہم سے پہلے والی حکومت میں منظور ہوئے ہیں۔

احسن اقبا ل نے مزید کہا کہ وزیر اعظم صاحب نے 5 فیصد اشرافیہ کا پاکستان بنا دیا ہے اور باقی 95 فیصد عوام آج خوار ہو رہی ہے۔ جھوٹی حکومت اپنے آخری ایام میں ہے۔

Recent Posts

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی ہنی مون کے دوران سامنے آنے والی تصاویر انٹر نیٹ پر وائرل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال ان دنوں ہنی مون پر…

4 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف کا آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر غور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف قازقستان سے وطن واپسی پر آل…

4 hours ago

پی ٹی آئی کا 6 جولائی کو ہونے والا جلسہ خطرے میں پڑ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کا 6 جولائی کو وفاقی دارالحکومت کے علاقے…

4 hours ago

ادویات کی قیمتوں میں 23.33 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں ادویات کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر 23.33 فیصد کا اضافہ…

4 hours ago

مجھ سے افیئرکا پتہ چلنے پر جاوید اختر کی پہلی بیوی کافی تلخ ہو گئی تھیں، شبانہ اعظمی کا بیان

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی سینئر اور ورسٹائل اداکارہ شبانہ اعظمی نے کہا ہے کہ ان…

4 hours ago

بھارت کی جانب سےپانی چھوڑنے کا خطرہ، ملک بھر میں سیلاب کا الرٹ جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) این ڈی ایم اے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے ملک کے…

5 hours ago