ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر قرض کی منظوری دے دی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورلڈ بینک نے داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کے لیے پاکستان کو ایک ارب ڈالر قرض فراہمی کی منظوری دے دی۔
ورلڈ بینک کے اعلامیے کے مطابق، فنڈز داسو ہائیڈرو منصوبے کے پہلے مرحلے کے کاموں پر خرچ ہوں گے جس سے پن بجلی کی فراہمی میں اضافہ ہوگا۔
عالمی بینک کا کہنا ہے کہ داسو منصوبے سے پاکستان میں سستی بجلی پیدا ہو سکے گی جبکہ منصوبہ مکمل ہونے پر 4320 سے 5400 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔
ورلڈ بینک نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ داسو ہائیڈرو منصوبہ پاکستان کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا۔
واضح رہے کہ پاکستان بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے بھی ایک بڑے قرض پروگرام کے لیے مذاکرات کر رہا ہے، جس کی مالیت 8 ارب ڈالر ہوسکتی ہے۔
گزشتہ چند روز سے نئے قرض پروگرام کے حوالے سے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اختلافات سے متعلق خبریں زیرگردش تھیں، جس پر وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے وضاحت پیش کی ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات مثبت انداز میں جاری ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ پاکستان کے کم آمدن والے طبقے کو مہنگائی سے بچانے کی ہرممکن کوشش کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس استثنیٰ کے معاملے پر بھی آئی ایم ایف کو تجاویز دی ہیں، اس حوالے سے آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت جاری رہے گی۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

3 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

3 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

4 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

5 hours ago