بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار کتنے اثاثوں کے مالک؟ پہلی بار تفصیلات سامنے آگئیں


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اکشے کمار کا بالی ووڈ اسٹار سے بزنس موگل تک کا سفر ان کی متنوع صلاحیتوں اور انتھک مہم جوئی کا ثبوت ہے۔ ان کی کامیابی مختلف شعبوں میں دلچسپی کے گہرے احساس کی عکاس ہے۔ اکشے کمار کے کل اثاثوں کا مالیت 7 سو 42 کروڑ بھارتی روپے ہے۔
ایک فلم کا معاوضہ 135 کروڑ روپے وصول کرتے ہیں
لائف اسٹائل ایشیا کے مطابق 100 سے زائد فلموں اداکاری کے جوہر دکھا چکے اکشے کمار انڈسٹری کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار ہیں جو ہر فلم کے لیے 135 کروڑ روپے وصول کرتے ہیں۔ اکشے سال مین 4 سے 5 فلموں مین کام کرتے ہیں۔ تاہم ان کی مالی کامیابی صرف ان کے اداکاری کی وجہ سے نہیں بلکہ ان کی سرمایہ کاری، برانڈز سے بھی حاصل ہوتی ہے۔
مختلف برانڈز سے بھی فی برانڈ 6 کروڑ روپے لیتے ہیں
اکشے کمار مختلف برانڈز سے بھی فی برانڈ 6 کروڑ روپے لیتے ہیں۔ وہ ہری اوم انٹرٹینمنٹ کمپنی کے مالک بھی ہیں، جو فلم انڈسٹری میں ان کے کاروباری جذبے کی عکاس ہے۔ اکشے کمار کی رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری ان کے فلمی کیریئر کی طرح متاثر کن ہے۔
ساحلِ سمندر پر واقع شاندار بنگلا 80 کروڑ روپے کا ہے
وہ ساحلِ سمندر پر بھی ایک شاندار عمارت کے مالک ہیں۔ ممبئی کے علاقے جوہو میں بنگلہ ہے، اس وسیع و عریض ڈوپلیکس میں ہوم تھیٹر، بیش بہا آرٹ کے نمونے، کشادہ لانز اور لگژری اشیائے ضرورت موجود ہیں۔ اس کی مالیت 80 کروڑ روپے ہے۔
ممبئی میں اسٹائلش اپارٹمنٹ کی مالیت 7 کروڑ 80 لاکھ روپے ہے
’کیسری‘ سے شہرت پانے والے اداکار ممبئی کے کھار ویسٹ میں ایک اسٹائلش اپارٹمنٹ کے مالک بھی ہیں، جس کی مالیت 7 کروڑ 80 لاکھ روپے ہے۔ پہاڑی علاقے گوا میں، ان کے پاس پرتگالی طرز کا ایک وِلا ہے جس کی قیمت 5 کروڑ روپے ہے۔

260 کروڑ روپے مالیت کا پرائیویٹ جیٹ طیارہ بھی ہے
لائف اسٹائل ایشیا کے مطابق ان کے پاس 260 کروڑ روپے مالیت کا ایک پرائیویٹ جیٹ طیارہ ہے۔ انہیں لگژری گاڑیوں کا جنون بھی ہے، ان کے پاس 11 کروڑ روپے مالیت کی گاڑیاں موجود ہیں۔
اکشےکمار اداکاری کے علاوہ مختلف کاروباری منصوبوں کے ذریعے بھی اپنی کاروباری بصیرت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ وہ فلم پروڈکشن، فٹنس اقدامات اور ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپ میں سرمایہ کاری کرتے ہیں جو ان کے متنوع مفادات اور وسیع کاروبار کے لیے اپنی شہرت سے فائدہ اٹھانے کے عزم کی عکاس ہے۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

6 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

6 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

6 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

6 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

7 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

7 hours ago