چاہت فتح علی خان کا گانا’’ بدوبدی‘‘ ڈیلیٹ ہونے کا معاملہ لیکن اس میں اصل کردار کس کا تھا؟ ماڈل وجدان رائو نے نام بتا دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) معروف سوشل میڈیا سیلیبرٹی اور نام نہاد گلوکار چاہت فتح علی خان کا وائرل گانا ”بدو بدی“ یوٹیوب سے ڈیلیٹ ہونے پر کئی قیاس آرائیاں ہوئیں اور بالآخر معلوم ہوا کہ گانا کاپی رائٹ کی وجہ سے ڈیلیٹ ہوا . گانے کے ڈیلیٹ ہونے پر جہاں متعدد سوشل میڈیا صارفین جشن مناتے دکھے وہیں بدو بدی کے دیوانے چاہت فتح علی کے غم میں برابر کے شریک بھی نظر آئے لیکن اب اس گانے کی ماڈل وجدان راؤ نے ابرارالحق کو گانے کو یوٹیوب سے ڈیلیٹ کروانے کا ذمہ دار قرار دے دیا ہے .

اٹھائیس ملین ویوز کے حامل گانے ”بدوبدی“ کی ماڈل وجدان راؤ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ یوٹیوب سے گانا ڈیلیٹ کروانے والے کوئی اور نہیں بلکہ معروف پاکستانی گلوکار ابرارالحق ہیں . وجدان نے کہا کہ ’ابرارالحق گانے کی مقبولیت سے جیلس (حاسد) ہوگئے تھے کیونکہ بے سرا گانا گانے کے باوجود چاہت فتح علی خان کا گانا 28 ملین ویوز تک پہنچ گیا تھا جبکہ اتنے ویوز کا تو ابرار صرف سوچ ہی سکتے ہیں . یہی وجہ ہے کہ انہوں نے حسد کی وجہ سے یہ قدم اٹھایا‘ .

. .

متعلقہ خبریں