شدید خشک سالی: میکسیکو کی جھیل میں ہزاروں کی تعداد میں مچھلیاں مر گئیں

میکسیکوسٹی (قدرت روزنامہ )خشک سالی سے میکسیکو کی جھیل میں ہزاروں کی تعداد میں مردہ مچھلیاں پائی گئیں۔
موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات ناصرف انسان بلکہ بے زبان جاندار بھی بھگت رہے ہیں اور یہ اثرات کسی ایک خطے نہیں بلکہ دنیا بھر میں رونما ہو رہے ہیں۔امریکی خبر رساں ادارے (سی این این) کے مطابق میکسیکو کی شمالی ریاست چیہواہوا کی جھیل میں پانی خشک ہونے سے ہزاروں کی تعداد میں مچھلیاں مر گئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی ماہرین نے مچھلیوں کے مرنے کا الزام خشک سالی پر لگاتے ہوئے کہا کہ یہ مچھلیاں طویل خشک سالی کی وجہ سے مری ہیں۔ماہرین نے کہا کہ گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا جس کے سبب جھیل میں پانی کی سطح کم ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کسی نہ کسی قسم کی خشک سالی میکسیکو کے تقریباً 90 فیصد حصے کو متاثر کر رہی ہے جس کی شرح 2011 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔سرکاری اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ خشک سالی سے ریاست چیہواہوا خاص طور پر شدید متاثر ہوئی ہے اور اس کا بیشتر علاقہ خشکی کی انتہائی سطح کی لپیٹ میں ہے۔مقامی ماہرین کے مطابق دیگر جاندار بھی خشک سالی سے متاثر ہو رہے ہیں جبکہ خشک سالی کی وجہ سے کسانوں کو کاشتکاری میں بھی مسائل کا سامنا ہے۔

Recent Posts

معاشی اعداد و شمار میں استحکام، پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر 16 ملین ڈالر سے زیادہ ہوگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے…

4 mins ago

جامعہ کراچی میں طلبہ سراپا احتجاج کیوں، مطالبات کیا ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جامعہ کراچی میں بھاری فیسوں، پوائنٹس کی کمی اور بنیادی سہولیات کے…

13 mins ago

سردار اختر مینگل کے بعد کیا بی این پی کے سینیٹرز اور ارکان اسمبلی بھی مستعفی ہوں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بدھ کی شب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سابق رکن قومی اسمبلی…

24 mins ago

حکومت بلوچستان کا تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو بلاسود قرضے دینے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے صوبے کے تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں…

32 mins ago

2 برسوں میں 7 ہزار افراد کو بذریعہ بیورو بیرون ملک ملازمت ملی، وزارت برائے سمندر پار پاکستانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ 2 برسوں میں سمندر پار ملازمت کارپوریشن کے ذریعے 7 ہزار…

41 mins ago

معروف قانون دان کا واٹس ایپ ہیک، ہیکر نے دوستوں سے لاکھوں روپے طلب کر لیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف قانون دان اور سپریم کورٹ بار کےسابق صدریاسین آزاد کا واٹس…

1 hour ago