سٹیٹ بینک نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی سہولت کیلئے بڑا قدم اٹھا لیا

کراچی(قدرت روزنامہ ) سٹیٹ بینک نے بینکوں کو ڈیجیٹل سپلائی چین فنانس سالیوشنز اپنانے کی ہدایت کر دی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سٹیٹ بینک نے ہدایت کی ہے کی کمرشل بینک 6 ماہ کے اندر سپلائی چین فنانس کے ڈیجیٹل سالیوشنز تیار اور نافذ کریں جس کا مقصد چھوٹے اور درمیانے کاروباری اداروں کی فنانس تک رسائی بڑھانا ہے۔ اس طرح، خردہ ادائیگیوں کی ڈیجیٹائزیشن کے لیے ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال بھی ممکن ہوگا۔

بینکوں کو مؤثر سپلائی چین فنانس کا شعبہ قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ سپلائی چین فنانس کا شعبہ ایس ایم ایز کے لیے ڈیجیٹل ایس سی ایف پراڈکٹس تیار کرے گا۔ بینک سی ایف کے لیے خود اپنے ڈیجیٹل سپلائی چین فنانس فراہم کرنے کے لیے کسی فن ٹیک یا سروس پرووائیڈر کے ساتھ شراکت بھی کر سکتے ہیں۔

سٹیٹ بینک کے مطابق ڈی ایس سی ایف سالیوشنز سے ایس ایم ایز کی فنانس تک رسائی میں اضافہ ہوگا۔ ایس ایم ایز کی عملی کارکردگی بھی بہتر ہوگی، لاگت کم ہوگی اور رسک مینجمنٹ کے طور طریقے مضبوط ہوں گے۔

Recent Posts

چیمپیئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی اور سب ٹیمیں شرکت کریں گی، چیئرمین پی سی بی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے…

10 mins ago

حکومتی اقدامات کی بدولت روپے کی قدر مستحکم ہو رہی ہے، بلال اظہر کیانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما بلال اظہر کیانی نے کہا ہے…

26 mins ago

کہا گیا کہ جلسہ 8 ستمبر کو کرلیں مگر اب راستے بند کیے جارہے ہیں، عمران خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا کہ…

42 mins ago

کراچی چڑیا گھر میں مادہ بنگال ٹائیگر کی ہلاکت کیسے ہوئی؟

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی چڑیا گھر میں ایک اور مادہ بنگال ٹائیگر کی ہلاکت کا انکشاف…

52 mins ago

فیروز خان نے دوسری اہلیہ کو انسٹاگرام سے ان فالو کیوں کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکار فیروز خان کے اپنی اہلیہ ڈاکٹر زینب کو انسٹاگرام سے ان…

1 hour ago

پاک فضائیہ کی قربانیوں، بہادری و پیشہ ورانہ مہارت کی قابل فخر تاریخ ہے، ایئرچیف مارشل ظہیر بابر سدھو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک فضائیہ کے ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو نے کہا کہ…

1 hour ago