پاکستان کے علاوہ اور کونسی بڑی ٹیموں کے ورلڈکپ سپر 8 مرحلے میں پہنچنے کے امکانات کم ہو گئے؟ جانیے

نیویارک (قدرت روزنامہ )امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی20 ورلڈ کپ2024 کے لیگ میچز میں بڑے بڑے اپ سیٹ ہوتے دکھائی دیئے، جس کی وجہ سے بڑی ٹیموں کا سپر8 مرحلے میں جگہ بنانا مشکل ہوچکا ہے، جن میں پاکستان سرفہرست ہے، اس کے بعد انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور پھر سری لنکا کی ٹیم شامل ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گروپ اے کی بڑی ٹیموں میں سے پاکستان کی پوزیشن انتہائی کمزور دکھائی دے رہی ہے، پہلے 2لیگ میچز میں شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کا سپر8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنا مشکل دکھائی دے رہا ہے۔پوائنٹس ٹیبل پر کوئی بھی پوائنٹ نہ ہونے کے باعث پاکستان کو اگلے دونوں میچز اچھے مارجن سے جیتنا ضروری ہیں۔ اگر پاکستان جیتنے میں کامیاب نہیں ہوپاتا اور امریکہ یا بھارت اپنے بقیہ میچز میں سے ایک ایک میچ بھی جیت جاتے ہیں تو پاکستان ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہوجائے گا۔

گروپ بی سے انگلینڈ کی ٹیم بھی مشکلات کا شکار دکھائی دے رہی ہے، پہلے لیگ میچ میں بارش کے باعث اسکاٹ لینڈ سے فتح کا خواب پورا نہ ہوسکا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا۔اگلے لیگ میچ میں انگلینڈ کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث انگلینڈ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر پہنچ گیا۔ اب انگلینڈ کو اگلے دونوں میچ اچھے رن ریٹ کے ساتھ جیتنا انتہائی ضروری ہیں، ورنہ ٹیم ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکے گی۔

گروپ سی میں اس دفعہ افغانستان کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی مشکلات میں گھری ہوئی ہے، کیونکہ افغانستان اور ویسٹ انڈیز اپنے دونوں لیگ میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔جبکہ نیوزی لینڈ کو اپنے اگلے تینوں میچ جیتنا ضروری ہیں جوکہ ویسٹ انڈیز، یوگینڈا اور پوپوا نیو گنی کے ساتھ ہیں، ان میں سے کوئی بھی میچ ہار جانا نیوزی لینڈ کی اگلے مرحلے میں پیش رفت مشکل بنا دے گا۔

گروپ ڈی میں سری لنکا اس بار پریشان کن صورتحال میں ہے، کیونکہ لیگ میچز کے پہلے دونوں میچ ہار جانے کے بعد سری لنکا کو سپر8 مرحلے میں اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کے لیے اگلے دونوں میچ بڑے مارجن کے ساتھ جیتنے کی ضرورت ہے۔اگر سری لنکا اپنا رن ریٹ بہتر نہ کرسکی تو اس میگا ایونٹ میں مزید آگے نہیں جاسکے گی۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

6 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

6 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

6 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

7 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

7 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

7 hours ago