ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد قومی ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کااشارہ،وہاب ریاض کا بچنا مشکل، بابر کی کپتانی خطرے میں

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد قومی ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا ارادہ رکھتا ہے .
آپریشن کلین اپ میں کچھ کھلاڑیوں، قومی سلیکشن کمیٹی کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور اس سے قبل سیریز کی کارکردگی پر گھر رخصت کردیا جائے گا .

سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر وہاب ریاض کا بھی اپنی جگہ برقرار رکھنا مشکل ہے، قومی سلیکشن کمیٹی کو تبدیل کرنے کی تجویز ہے . ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتان بابر اعظم، ہیڈ کوچ گیری کرسٹن ،سینئرمنیجر وہاب ریاض اور اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کی رپورٹس کی بنیاد پر تبدیلیاں کی جائیں گی اور سابق ڈائریکٹر محمد حفیظ کی رپورٹ کا بھی جائزہ لیا جائے گا . محمد حفیظ کھلاڑیوں پر گروپنگ اورکارکردگی کے بجائے پیسوں کو اہمیت دینے کے الزامات لگاچکے ہیں . آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے دوروں کے بعد ان کی رپورٹ اہمیت کی حامل تھی . ورلڈ کپ کے بعد اعظم خان،افتخار احمد،عثمان خان،محمد عامر اور عماد وسیم کو ٹیم میں جگہ برقرار رکھنا مشکل دکھائی دے رہا ہے . ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم میں تین سینئر کھلاڑیوں کا گروپ ایجنٹ کی ایماءپر پی سی بی حکام کو بلیک میل کرتا رہا . چند ماہ قبل سینٹرل کنٹریکٹ کے لئے پی سی بی پر دباو¿ ڈال کر معاوضوں میں بے تحاشا اضافہ کرایاگیا . گزشتہ سال چیئرمین ،چیف آپریٹنگ آفیسر اور پی سی بی حکام کومیٹنگ میں بلیک میل کرتے رہے اور معاوضوں میں اضافہ کیا گیا، حیران کن طور پر تینوں کھلاڑیوں کا منیجر ایک ہی ہے .
بتایا جارہا ہے کہ شاداب خان ان تینوں کھلاڑیوں کے قریب ترین ہیں تو ممکنہ طور پر شاداب کو بھی فارغ کیا جاسکتا ہے لیکن اگر انہوں نے اچھی کارکردگی دکھائی تو آل راو¿نڈر بچ سکتے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں