لاہور ہائیکورٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس: محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت منظور

لاہور (قدرت روزنامہ ) لاہور ہائیکورٹ نے غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ طور پر غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز عدالتِ عالیہ میں سماعت کے دوران پنجاب اسمبلی میں مبینہ جعلی بھرتیوں کے کیس میں محمد خان بھٹی کی درخواستِ ضمانت پر فریقین نے دلائل پیش کئے تھے۔
واضح رہے کہ اینٹی کرپشن نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور ان کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے خلاف پنجاب اسمبلی غیر قانونی بھرتیوں کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے 21 مئی کو مذکورہ مقدمہ میں چودھری پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں کوٹ لکھپت جیل سے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

5 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

5 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

5 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

6 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

6 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

6 hours ago