اسلام آباد (قدرت روزنامہ )آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سیلز ٹیکس میں اضافہ متوقع ہے جس کے پیش نظر چینی، گھی، چائے کی پتی اور میک اپ کا سامان مہنگا ہونے کا امکان ہے .
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا جا رہا ہے، ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی اور آئندہ مالی سال کے لئے وفاقی بجٹ کل پیش کیا جائےگا .
آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سیلز ٹیکس کی شرح میں متوقع اضافے کی صورت میں چینی،گھی، چائے کی پتی، نوڈلز، جام جیلی اور میک اپ کی اشیا ءمہنگی ہونے کا امکان ہے .
ذرائع کے مطابق چینی پر سیلز ٹیکس 18 سے بڑھ کر19 فیصد ہونے سے چینی کے فی کلو نرخ میں 5 روپے تک اضافہ ہو سکتا ہے . اس کے علاوہ گھی 5 سے 7 روپے، صابن 2 سے 5 روپے اور شیمپو 15 سے 20 روپے مہنگا ہونے کا امکان ہے .
. .