آرمی چیف کا فرنٹیئر فورس رجمنٹل سنٹر ایبٹ آباد کا دورہ

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرنٹیئر فورس رجمنٹل سنٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا اور نے رجمنٹ کی پیشہ وارانہ مہارت، آپریشنل کارکردگی اور جنگی اہلیت کی تعریف کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرنٹیئر فورس رجمنٹل سنٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیاجہاں انہوں نے سالانہ کمانڈنگ آفیسر کانفرنس سے خطاب بھی کیا اور پاک فوج کے سپہ سالار نے رجمنٹ کی پیشہ وارانہ مہارت، آپریشنل کارکردگی اور جنگی اہلیت کی تعریف کی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈکوارٹر کراچی کا دورہ کیا تھا۔ کور ہیڈ کوارٹر آمد پر کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے استقبال کیا ۔ آرمی چیف کو کور کی آپریشنل تیاریوں، تربیتی امور اور انتظامی معاملات ،صوبے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال باالخصوص رینجرزاور پاک فوج کی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو امن و امان کی بحالی کے لیے معاونت اور کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔
پاک فوج کے سربراہ کو بتایا گیا کہ گزشتہ سال کے سیلاب کے بعد مختلف منصوبوں کے ذریعے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کو ترقی دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ آرمی چیف نے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت منصوبوں کی بروقت تکمیل کے حوالے سے کراچی کور کی جانب سے سول انتظامیہ کی بھرپور معاونت کی تعریف کی اور خطے میں حالیہ پیشرفت کے تناظر میں ہائبرڈ خطرات سے موثر طور پر نمٹنے کی ضرورت پر زور دیا ۔
بیان کے مطابق آرمی چیف نے خاتون پاکستان گرلز سکول کراچی کا دورہ بھی کیا یہ سکول زندگی پراجیکٹ کے تحت چل رہا ہے۔ آرمی چیف نے سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات پر سکول انتظامیہ کو سراہا۔ آرمی چیف نے مستحق بچیوں کے لئے اعلی اور معیاری تعلیم کی فراہمی کی بھی تعریف کی۔
بعد ازاں آرمی چیف نے پاک فوج ، سندھ رینجرز ،انٹیلی جنس ،سندھ پولیس، اے این ایف اور اے ایس ایف کے شہدا کے خاندانوں سے ملاقات کی ،انکے ساتھ وقت گزارا اور حال احوال دریافت کیا ۔

Recent Posts

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

2 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

3 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

3 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

3 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

3 hours ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

4 hours ago