سریاب میں بیوٹمز یونیورسٹی چلتن کیمپس بحال کیا جائے، بساک


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ( بیوٹمز) جو کہ پورے بلوچستان کا سب سے بڑا آئی ٹی یونیورسٹی ہے جو کہ کوئٹہ میں واقع ہے۔ جس وقت بیوٹمز یونیورسٹی کی سنگ بنیاد رکھی گی تھی تو اس وقت یونیورسٹی کےلیے سریاب کے علاقے چلتن میں زمین مختص کرکے مین کیمپس کے عمارات پر کام شروع کیے گئے لیکن بعد میں سیاسی اثرو رسوخ اور بلوچ دشمن پالیسیوں کے تحت آئی ٹی یونیورسٹی کو چلتن سے تبدیل کرکے دوسری جگہ منتقل کیا گیا اور چلتن کو کیمپس کا درجہ دیا گیا۔ لیکن بدقستمی کے ساتھ بیس سال گزرنے کے بعد بھی آئی ٹی یونیورسٹی کے چلتن کیمپس کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت تعلیمی حوالے سے فعال نہیں کیا جاسکا۔ چلتن کیمپس کےلیے تیار عمارات فنکشنل نہ ہونے کی وجہ سے کھنڈر بن چکے ہیں۔ کیمپس کا بیشتر رقبہ سرکاری حمایت یافتہ بااثر قبضہ کرچکے ہیں۔ اس کے علاوہ چلتن کیمپس کےلیے ایک ڈائیریکٹر بھی کافی عرصے سے تعینات ہے جو کہ مختلف پراجکٹس کے نام پر مختص فنڈز کو کرپشن کی نظر کررہا ہے جبکہ چلتن کیمپس کی بحالی کے حوالے سے کوئی بھی اقدامات نہیں کیے جارہے۔ سریاب جو کہ بلوچستان اور کوئٹہ کا دل مانا جاتا ہے۔ صوبائی دارالحکومت میں ہونے کے باوجود سریاب کو بنیادی اور اعلیٰ تعلیمی سہولیات کے حوالے سے پسماندہ رکھا گیا ہے۔ پورے سریاب میں ایک جامعہ بلوچستان موجود ہے جسے مقتدرہ قوتیں غیر مقامی افراد کے ذریعے قبضہ کرکے سریاب کے مقامی لوگوں کے بنیادی حقوق کی پامالیاں کررہے ہیں۔ سریاب میں اعلی تعلیمی اداروں کی فعالی سریاب کے عوام کا بنیادی حق ہے۔ آئی ٹی یونیورسٹی چلتن کیمپس کی بحالی سریاب کے عوام اور طالبعلموں کی اہم ضروریات میں سے ایک ہے۔ اس حوالے سے بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی جانب سے ایک مہم جاری ہے کس میں بارہ جون کو سریاب میں ایک ایجوکیشنل واک کیا جائے گا۔ سریاب کے عوام اور طالبعلموں سے اس مہم میں شریک ہوکر اپنے اعلیٰ تعلیمی حقوق حاصل کرنے کےلیے عملی جدوجہد کا حصہ بننے کی اپیل کرتے ہیں۔ اس حوالے سے ایک ایجوکیشنل واک 12 جون 2024 بوقت دن 3:00 بجے بمقام کیچی بیگ سریاب روڈسے نکالی جائے گی۔

Recent Posts

فیصل قریشی کا اہلیہ کے ساتھ سرعام پیار، ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین سیخ پا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…

12 mins ago

کوئٹہ کے باسی دیگر شہروں کے سفر سے کیوں گریز کر رہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ ہفتے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر خودکش…

20 mins ago

آسٹریلیا سے شکست کے باوجود بابر اعظم نے ٹی20کرکٹ کے کون سے 2 نئے ریکارڈ بنائے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان برسبین آسٹریلیا میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز…

28 mins ago

سرکاری گاڑیوں پر ریس کی ویڈیو وائرل، حقیقت کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سرکاری…

35 mins ago

یوٹیوب پریمیم کیا ہے، صارفین کیا شکایت کررہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آپ کو یوٹیوب استعمال کرتے وقت اکثر اس کی جانب سے قلیل…

44 mins ago

24 نومبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان، پی ٹی آئی قیادت عمران خان سے ناخوش کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے…

1 hour ago