کوئٹہ میں مویشی منڈیوں اور داخلی راستوں پر کانگو وائرس کیخلاف اسپرے مہم


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ لائیو سٹاک آفیسر کوئٹہ ڈاکٹر داد خان نے ضلع کوئٹہ کی حدود میں محکمہ لائیو سٹاک کے ویٹرنری آفیسرز اور دیگر عملہ کی ٹیمیں تشکیل دے کر کانگو وائرس کے خلاف سپرے مہم شروع کر دی ہے۔ ٹیمیں کوئٹہ شہر میں مویشی منڈیوں اور کوئٹہ کے داخلی مقامات پر اسپرے کرنے میں مصروف ہیں۔ میاں غنڈی کے داخلی راستے کے علاوہ درخشاں چیک پوسٹ اور بلی چیک پوسٹ پر سپرے کے لیے ٹیمیں بھی موجود ہیں۔ اپنے جانوروں کو کانگو وائرس سے بچانے کے لیے اسپرے کریں۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر داد خان نے قصابوں کو بھی احتیاطی تدابیر کے طور پر جانوروں کو ذبح کرتے وقت منہ پر ماسک اور ہاتھوں پر دستانے پہننے کی تنبیہ کی۔ اس کے علاوہ کسی بھی ممکنہ وبا سے بچنے کے لیے ڈاکٹر داد خان نے تمام شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں میں رکھے گئے جانوروں پر اسپرے کریں جو قربانی کے لیے ہیں اور جانوروں کی قربانی کرتے وقت حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔ ڈسٹرکٹ آفیسر لائیو سٹاک آفیسر ڈاکٹر دا خان کاکڑ نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک اس مہم میں مویشی بانوں کے ساتھ تعاون کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔

Recent Posts

ہفتے میں ایک ساتھ دو چھٹیاں؟ پاکستانیوں کو خوشخبری ملنے کی امید

شہری اس سال کی چھٹی کے حوالے سے حکومت کے اعلان کے لیے بے تاب…

7 mins ago

شادی کے 4 مہینے بعد سوناکشی سنہا کا صبر ٹوٹ گیا، ویڈیووائرل

وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…

21 mins ago

پی سی بی میں ہلچل ، سلمان نصیر کو سی او او سے ہٹا کر پی ایس ایل میں عہدہ دینے کا امکان

سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…

45 mins ago

وزیر خزانہ کی ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے وفد اور اقوام متحدہ میں سفیر منیر اکرم سے ملاقات

وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…

1 hour ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…

1 hour ago

جوڈیشل کمیشن اجلاس؛ جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…

1 hour ago