وڈھ(قدرت روزنامہ)ڈرگ انسپکٹر خضدار ڈاکٹر رشید احمد نے اچانک وڈھ کا دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر وڈھ کے میڈیکل اسٹورز پر چھاپہ۔ زائد المیعاد ادویات برآمد، کئی میڈیکل اسٹورز کے لائسنس ایکسپائرڈ پائے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈرگ انسپکٹر خضدار ڈاکٹر رشید احمد نے وڈھ کے مختلف میڈیکل اسٹورز کا دورہ کیا دورے کے موقع پر میڈیکل اسٹورز کے لائسنز چیکنگ سمیت میڈیکل اسٹورز کی صفائی ستھرائی زائدالمیعاد ادویات کی چیکنگ بھی کی۔ مختلف میڈیکل اسٹورز سے ایکسپائر ادویات برآمد کرکے ان کو ضبط کرلیا گیا۔مختلف میڈیکل اسٹورز کے لائسنس ایکسپائرپایا گیا۔ ان کو تین دن کے مہلت دی اور کہا کہ تین دن کے اندار اندر لائسنس رینیو کیا جائے۔ اگر نہیں کی گئی تو تین دن کے بعد تمام ایکسپائرڈ لائسنس والے میڈیکل اسٹورز کو سیل کیا جائے گا اور ان کو بھاری جرمانہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ میڈیکل اسٹورز میں سب سے اہم چیز صفائی ہے اس پر خصوصی توجہ دی جائے۔ ایسی ادویات کا استعمال کیا جائے جو انسانوں کی صحت کےلیے مضر نہ ہوں۔ جعلی ادویات سے انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنا بند کردیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی میڈیکل اسٹور سے کوئی بھی قسم کی غلطی ہوئی تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائےگی۔اور ان کے میڈیکل اسٹور کو سیل کیا جائے گا۔ مختلف کمپنیوں کے ادویات کے نمونے حاصل کی جنہیں پروینشل ڈرگ ٹرینگ لیبارٹری ٹیسٹ کےلیے بھیجا جائےگا جن کی افادیت چیک کی جائے گی۔
شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…
اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…
اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…