اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی بجٹ کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں سے سینئر سیاسی رہنماؤں کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے نئے کابینہ ارکان کی شمولیت کے لیے ورکنگ مکمل کرلی ہے اور ایک مرتبہ پھر پیپلز پارٹی کو کابینہ کا حصہ بننے کی دعوت دی ہے۔
کابینہ میں توسیع کے حوالے سے وفاقی وزیر احسن اقبال کو اہم ٹاسک دیدیا گیا ہے، پیپلز پارٹی کی قیادت سے کابینہ کا حصہ بننے اور وزارتوں کی تعداد کے بارے میں مشاورت جاری ہے۔ پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کے اجلاس میں یہ معاملہ رکھا جائے گا، سی ای سی کی توثیق کے بعد کابینہ میں شمولیت کا اعلان ہوگا۔
وزیراعظم اور صدر زرداری کی ملاقات کے بعد وفاقی وزیر احسن اقبال متحرک ہوگئے ہیں۔ انہوں نے اس معاملے پر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ سے رابطہ بھی کیا ہے۔
ملتان (قدرت روزنامہ) پاکستان کسان اتحاد نے زرعی ٹیکس کے خلاف ملک بھر میں احتجاج…
لاہور (قدرت روزنامہ) سابق ٹیسٹ کرکٹ محمدیوسف نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے راہیں جدا کرتے…
پشاور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اعلان کیا کہ بانی پی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…
http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel
http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel