اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے 22ویں میچ میں پاکستان نے کینیڈا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی اور اس میگا ایونٹ میں پوائنٹ ٹیبل پر پہلی فتح اپنے نام لکھوائی، اس جیت کے ساتھ ہی پاکستان کے سپر8 مرحلے میں رسائی کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں، تاہم اس مرحلے میں پہنچنے کے لیے قومی ٹیم راستہ ابھی بھی کانٹوں سے بھرا پڑا ہے۔
سپر8 مرحلے میں پہنچنے کے لیے پاکستان کو اپنا اگلا میچ آئرلینڈ سے نہ صرف جیتنا ہوگا، بلکہ اپنا نیٹ رن ریٹ بھی بہتر بنانا ہوگا، ساتھ ساتھ پاکستان کو گروپ میں موجود اپنے روایتی حریف بھارت کی امریکا اور کینیڈا سے جیت پر بھی انحصار کرنا ہوگا، پاکستان کو آئرلینڈ کی مدد بھی درکار ہوگی، آئرلینڈ قومی ٹیم سے ہار کر امریکا سے جیتے تو ہی پاکستان سپر8 مرحلے میں جاسکے گا۔
گزشتہ روز کینیڈا نے پاکستان کو جیت کے لیے 107 رنز کا ہدف دیا تھا، قومی ٹیم کو امریکا سے نیٹ رن ریٹ میں آگے نکلنے کے لیے یہ ہدف 13 اعشاریہ 5 اوور میں پورا کرنا تھا، تاہم پاکستانی بیٹرز ایسا نہ کرسکے اور یہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 17 اعشاریہ 3 اوور میں حاصل کیا۔
پاکستان اپنا اگلا میچ آئرلینڈ سے جیتتا ہے تو اس کے 4 میچز میں 4 پوائنٹس ہوں گے، امریکا اپنے اگلے دونوں میچ ہارتا ہے تو پوائنٹ ٹیبل پر اس کے بھی 4 پوائنٹس ہوں گے، جبکہ کینیڈا اور آئرلینڈ کے 2،2 پوائنٹس ہوں گے۔
بھارت اپنے ابتدائی دونوں میچز جیت چکا ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر اس کے 4 پوائنٹ ہیں، اگر بھارت اپنے اگلے 2 میچز میں کامیابی حاصل کرتا ہے تو وہ 8 پوائنٹس کے ساتھ براہ راست سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرے گا، جبکہ امریکا اور پاکستان نیٹ رن ریٹ پر آگے جائیں گے، ایسی صورتحال میں گرین شرٹس کو آئرلینڈ کے خلاف بڑے مارجن سے فتح حاصل کرنا ہوگی، قومی ٹیم یہ بھی امید کرے کہ بھارت اور آئرلینڈ امریکا کو بڑے مارجن سے ہرائیں۔
واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کو اپنے پہلے میچ میں میزبان امریکا کے ہاتھوں سپر اوور میں شکست ہوئی تھی جب کہ دوسرے میچ بھارت 6 رنز سے بھارت جیت گیا تھا، پاکستان اپنا اگلا میچ 16 جون کو آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امن وامان کے پیشِ نظر معطل کی گئی کوئٹہ سے اندورنِ ملک ٹرین سروس…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی نے صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کو بلوچستان اسمبلی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے پٹرولیم شعبے کو حکومتی فیصلوں سے آزاد اور…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کی صوبائی خواتین سیکرٹری ورکن اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ نے بولان میڈیکل…
لاہور (قدرت روزنامہ) قومی ائیر لائن پی آئی اے کو بڑی بے دردی اور بے…