اسلام آباد پولیس میں بھرتیوں کا اعلان، کتنی اور کون سی آسامیاں خالی ہیں؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد پولیس نے خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا اشتہار جاری کردیا ہے جس کے تحت ایگزیکٹو کی 918 اور منسٹیریل اسٹاف کی 195 خالی آسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی۔
ایگزیکٹو آسامیوں پر بھرتی کے لیے شائع کیے گئے اشتہار کے مطابق، اسلام آباد پولیس میں اے ایس آئی کی 118 اور کانسٹیبل کی 800 خالی آسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی۔
منسٹریل اسٹاف کی آسامیوں پر بھرتی سے متعلق شائع کیے گئے الگ اشتہار میں اسسٹنٹ کی 19، اسٹینو گرافر کی 22، ڈیٹا انٹری آپریٹر کی 5، اپر ڈویژن کلرک کی 16، لوئر ڈویژن کلرک کی 23 اور نائب قاصد کی 18 خالی آسامیوں کا اعلان کیا گیا۔
مذکورہ اشتہار میں بی ایس 01 کی دیگر 92 آسامیوں کا بھی اعلان کیا گیا جن میں اے سی مکینک، الیکٹریشن، پلمبر، پینٹر، کارپینٹر، میسن، دھوبی، موچی، مالی، سائس، سویپر، کک، وہیکل/بائیک مکینک، درزی، جنریٹر مکینک وغیرہ کی آسامیاں شامل ہیں۔
پاکستان بھر سے مطلوبہ اہلیت پر پورا اترنے والے نوجوان مرد و خواتین اور خواجہ سرا بھرتی کے لیے اپنی درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔ اشتہارات میں کہا گیا ہے کہ بھرتی کے خواہشمند اشتہار جاری ہونے کے 15 دن کے اندر اپنی درخواستیں آن لائن جمع کروا سکتے ہیں۔
آئی جی اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ تمام بھرتیاں میرٹ پر کی جائیں گی، بھرتی کے خواہشمند امیدواران بھرپور تیاری کریں اور اپنی درخواستیں فی الفور جمع کرائیں۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

6 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago