موسم
سندھ میں مزید گرمی پڑنے کا امکان، درجہ حرارت کتنا بڑھ سکتا ہے؟
کراچی (قدرت روزنامہ )محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں آج سے چند روز تک موسم مزید گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، اس دوران شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ کراچی میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی آج سے چند روز تک موسم مزید گرم ہونےکا امکان ظاہر کیا ہے۔داود ، قمبرشہدادکوٹ، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں درجہ حرارت 46 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈتک جانے کا امکان ہے جبکہ کشمور اور سکھر میں بھی درجہ حرارت46 سے48 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔