لاہور: عمران ریاض حج پر جاتے ہوئے حالت احرام میں گرفتار


لاہور(قدرت روزنامہ) صحافی عمران ریاض کو لاہور ایئرپورٹ سے حج پر جاتے ہوئے حالت احرام میں گرفتار کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ان کی گرفتاری کے حوالے سے عمران ریاض کے آفیشل ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر ویڈیو اور تصاویر بھی پوسٹ کی گئی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ حالت احرام میں گاڑی میں بیٹھے ہیں اور حج پر جانے کی تیاری مکمل ہے اس دوران وردی اور بغیر وردی والے کچھ افراد آکر انہیں اپنے ہمراہ لے جاتے ہیں جنہوں نے عمران ریاض کو دھکے دیے۔

لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر
دوسری جانب عمران ریاض خان کو گرفتار کرنے کے حوالے سے درج ایف آئی آر کی تفصیلات کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں میں متفرق درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست صحافی عمران ریاض خان کی جانب سے ایڈووکیٹ اظہر صدیقی کی وساطت سے درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 11 جون کو عمران ریاض خان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا، عمران ریاض خان لاہور ایئرپورٹ سے حج پر جا رہے تھے کہ سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے انہیں حراست میں لے لیا، عمران ریاض خان کو گرفتار کر کے کسی نامعلوم مقام پر لے جایا گیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہےکہ عمران ریاض خان کے خلاف درج ایف آئی آر کی تفصیلات دیے بغیر انہیں حراست میں لیا گیا، پولیس سمیت دیگر محکمے اُس ایف آئی آر کی تفصیلات پیش کریں جس کے تحت عمران ریاض کو گرفتار کیا گیا۔ استدعا کی گئی ہے کہ عمران ریاض خان کے خلاف درج مزید مقدمات کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں۔
درج مقدمے کی تفصیل
دریں اثنا عمران ریاض پر درج مقدمے کی تفصیل سامنے آگئی، صحافی اور اینکر عمران ریاض خان کے خلاف تھانہ نشتر ٹاون امانت میں خیانت کی دفعات کے تحت ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
یہ مقدمہ الرحمن پراپرٹی ڈیلر کے مالک کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں مدعی نے عمران ریاض پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں ںے ڈیفنس میں پراپرٹی دکھانے کیلئے رقم وصول کی، پراپرٹی کیلئے ڈھائی کروڑ روپے امانت دیئے، عمران ریاض نے امانت دی ہوئی رقم واپس کرنے سے انکار کیا۔

Recent Posts

راولپنڈی؛ پولیس کا نوجوان پر بہیمانہ تشدد، ڈنڈوں، لاتوں کی برسات، وِڈیو وائرل

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پولیس اہل کاروں کی جانب سے نوجوان پر سرعام بہیمانہ تشدد کیا گیا،…

60 mins ago

کراچی کا موسم بدستور گرم، ہفتے کو پارہ 40ڈگری تک جانیکا امکان

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں موسم بدستور گرم ہے جس کے سبب ہفتے کو درجہ…

1 hour ago

پی ٹی آئی احتجاج؛ راولپنڈی کے مختلف مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی بعد نماز جمعہ ملک بھر میں ضلعی سطح پر…

1 hour ago

حکومت آئینی ترمیم کرنا چاہتی ہے تو دھونس کے بجائے بیٹھ کر بات کرے، عمر ایوب

پشاور(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت آئینی…

1 hour ago

حکومت پاکستان کا ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی سزا معافی کیلیے امریکی صدر کو خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کے…

1 hour ago

انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ میں شاندار کامیابی ، پلیئر آف دی میچ ساجد خان کا اہم بیان

ملتان(قدرت روزنامہ)انگلینڈکیخلاف ٹیسٹ میچ میں شاندارکامیابی پر پلیئر آف دی میچ ساجد خان نے اہم…

1 hour ago