کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلہ، 20 افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی- تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں کوئٹہ، سبی، ہرنائی، پشین، قلعہ سیف اللہ ، چمن، زیارت اور ژوب سمیت کئی علاقوں میں رات 3 بج کر 2 منٹ پر زلزلے کےشدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز ہرنائی سے 15 کلو میٹر دور کا علاقہ تھا۔ پروو نشل ڈیزاسٹر میجنمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان کا کہنا ہے کہ زلزلے کے باعث مکانات کے ملبے تلے دب کر 20 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوئے۔
ڈپٹی کمشنر ہرنائی کا کہنا ہے کہ ہرنائی میں کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ ملبے تلے کئی افراد دبے ہوئے ہیں اور علاقے میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق لیویز اور ریسکیو ٹیمیں لوگوں کی مدد کیلئے روانہ کر دی گئیں ہیں اور لوگوں کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ہرنائی میں 70 سےزائد مکانات کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ قبل ازیں وزیر داخلہ بلوچستان ضیااللہ لانگو نے زلزلے کے نتیجے میں 15 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی تھی۔
ان کا کہنا ہے کہ زیارت، قلعہ سیف اللہ اور سبی میں بھی نقصانات کی اطلاعات ہیں جبکہ زلزلے سے زیادہ جانی و مالی نقصان ہرنائی میں ہوا۔ ضیااللہ لانگو کے مطابق کافی تعداد میں لوگ گرنےوالی عمارتوں کے ملبےمیں دبےہوئے ہیں جنھیں نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن کیا جا رہا ہے۔ وزیر داخلہ بلوچستان کے مطابق پی ڈی ایم اے نے کوئٹہ سےہیوی مشینری اور ریسکیو ٹیمیں روانہ کر دی ہیں۔
یونی ورسٹیز کے بچے ان حملوں میں ملوث ہیں، کالعدم تنظیمیں نوجوانوں کا ذہن خراب…
بلوچستان صوبائی کابینہ کی کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر بم دھماکے کی مذمت، دہشت گردی کے…
لاہور(قدرت روزنامہ) ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں واپسی کے بعد بٹ کوائن تاریخ کی…
لاہور(قدرت روزنامہ) ملک بھر میں صارفین کو وی پی این سروسز تک رسائی اور انٹرنیٹ…
لاہور(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن چھوڑنے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں پر…
اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) سپریم کورٹ بار نے جسٹس امین الدین خان کو…