بجٹ اجلاس؛ ن لیگ نے پیپلزپارٹی کو منالیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار بلاول بھٹو زرداری کو قائل کرنے میں کامیاب، پیپلزپارٹی نے بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ ختم کردیا۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی جانب سے بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کے فیصلے کے بعد حکومت اپنے اتحادیوں کو منانے کے لیے متحرک ہوگئی اور ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار وفاقی وزیر رانا تنویر، طارق فضل چوہدری اور پیپلزپارٹی رہنما خورشید شاہ اور نوید قمر کو لے کر بلاول بھٹو سے ملاقات کے لیے ان کے چیمبر میں پہنچ گئے تھے۔
بالآخر مذاکرات کے بعد اسحاق ڈار بلاول بھٹو کو قائل کرنے میں کامیاب ہوگئے اور پیپلزپارٹی نے بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ ختم کردیا۔قبل ازیں بجٹ پر اختلافات برقرار رہنے کے بعد پیپلزپارٹی کے پارلیمانی اجلاس میں بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے مابین بجٹ کے معاملے پر اختلافات برقرار ہیں اور اس کی وجہ پی ایس ڈی پی ہے، پیپلزپارٹی پی ایس ڈی پی میں ترقیاتی اسکیمیں شامل نہ کرنے پر برہم ہے۔ اس کے علاوہ سرکاری ملازمین کی تنخواہ، پنشن سے متعلق تجاویز پر بھیی دونوں پارٹیوں میں اتفاق نہیں ہوسکا تھا۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

7 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

7 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago