بولان(قدرت روزنامہ)ضلع کچھی کی یونین کونسل ہڈکھری کے چیئرمین کے ہونے والے ضمنی انتخابات میں گیلو پینل نے بلا مقابلہ میدان مار لیا تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز ضلع کچھی کی یونین کونسل ہڈکھری کے ضمنی انتخابات رئیڑانگ آفیسر ڈھاڈر قاضی پرویز احمد کی نگرانی میں ہوئے کاغذات نامزدگی وصول اور جمع ہونے کے مقرر وقت پر گیلو پینل کے امیدوار عبدالعزیز نے کاغذات نامزدگی وصول و جمع کروائے جبکہ مدمقابل کسی نے بھی کاغذات جمع نہ کرائے اس طرح گیلو پینل کے عبدالعزیز بلا مقابلہ یونین کونسل ہڈکھری کے چیئرمین منتخب ہوئے۔دریں اثنا گیلو پینل کے امیدوار ضمنی انتخاب میں یونین کونسل ہڈکھری سے چیئرمین کے لئیے عبد العزیز کو بلا مقابلہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہر آنے والے دنوں میں مخالفین کو ایک سرپرائز دیں گے گیلو پینل ضلع کچھی میں عوامی سیاسی پینل ہے عوام کی امیدیں ہمارے پینل سے وابستہ ہیں ہم اپنی عوام کے اعتماد کو کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، چیئرمین مٹھڑی حاجی میر تاج محمد رئیسانی میر ہاشم شاہوانی۔ کچھی کے ہر دل عزیز شخصیت چیئرمین مٹھڑی حاجی میر تاج محمد رئیسانی، چیئرمین حاجی شہر میر ہاشم خاں شاہوانی و دیگر سیاسی سماجی شخصیات نے کرد ہاﺅس ڈھاڈر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کچھی میں بلدیاتی نمائندوں کو نظر انداز کرنے کسی صورت نہیں دیں گے کونسلران نے عوام کے ووٹوں کی طاقت سے کامیابی حاصل کی ہے مخالفین نے اپنی پرانی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے بجٹ کی تقسیم کاری کو اپنی جاگیر سمجھ رکھا ہوا ہے اس بار گیلو پینل کے پاس بلدیاتی نمائندوں سمیت عوام کا سیلاب موجود ہے ہم اپنے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ہرگز ڈالنے نہیں دیں گے لوکل گورنمنٹ بجٹ عوام کا بجٹ ہے اور انکے مسائل کو انکی دہلیز پر حل کرنے کے لیے ہماری سیاسی سماجی جدوجہد جاری رہے گی آج کے ضمنی انتخاب میں یونین کونسل ہڈکھری سے عبد العزیز کو بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج کی جیت گیلو پینل کے ہر سیاسی کارکن کی جیت ہے ہم ہر آنے والے دنوں میں مخالفین کو ایک نیا سرپرائز دیں گے۔ انہوں نے کہا کچھی کی عوام نے ہمیشہ دن رات گیلو پینل کے سیاسی پلیٹ فارم پر شانہ بشانہ ساتھ دیتے آ رہے ہیں عوامی مقبولیت کھونے والوں نے عوام کے بجٹ کو کرپشن کی نظر کرنے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں اس بار عوام کا بجٹ عوام پر خرچ کرنے کے لیے اپنی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…
سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…
وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…
عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…