تعلیمی اور ادبی میلے بلوچ نوجوانوں کے روشن مستقبل کی نوید ہوں گے، بی ایس ایف


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)آواران ،گریشہ میں ادبی و تعلیمی فیسٹیول جبکہ واشک اور خاران میں دو روزہ کتابی میلہ کا انعقاد کریں گے۔ بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ کے مرکزی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بعد از عید آواران اور گریشہ میں ایک ادبی و تعلیمی فیسٹیول جبکہ واشک اور خاران میں دو روزہ کتب میلہ کا انعقاد کریں گے۔ بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ کے مرکزی اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ بلوچستان میں تمام تر درپیش چیلنجوں اور مشکلات کے باوجود ہم تعلیم، ادب اور تنقیدی سوچ کو فروغ دینے اور بلوچ عوام کے پوشیدہ اور تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کیلئے پرعزم ہیں۔ بلوچستان کے شورش زدہ علاقوں میں جہاں کتاب پڑھنا و رکھنا اور باشعور ہونا جرم خیال کیا جاتا ہے۔ بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ پچھلے چار سال سے ا±ن علاقوں میں کتابی میلہ اور ادبی و تعلیمی فیسٹیول کا انعقاد کرکے ریاست کی جانب سے پھیلائے گئے خوف و ہراس کو ختم کرنے کی علامت بن گئی ہے۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ تعلیمی اور ادبی میلے ہمارے روشن مستقبل کی تشکیل اور ہماری ثقافتی شناخت کو محفوظ رکھنے کے لیے علم و ادب کی طاقت کا ثبوت ہوگا، اور ہم سب کو کھلا دعوت دیتے ہیں کہ وہ سیکھنے اور فکری تجسس کے اس میلے میں ہمارے ساتھ شریک رہیں اور معاونت کریں۔

Recent Posts

بنگلہ دیش کے سنیئر کھلاڑی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ڈھاکہ(قدرت روزنامہ)شکیب الحسن کے بعد بنگلہ دیش کے ایک اور سینئر کھلاڑی محمود اللہ نے…

15 mins ago

سیکرٹری داخلہ پنجاب کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس،شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے پیش نظر اہم فیصلے

لاہور (قدرت روزنامہ )سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے ہدایت کی ہے کہ شنگھائی…

46 mins ago

قدرتی آفات سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات کو بہتر اور ریسکیو سروسزکو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے: مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قدرتی آفات سے آگاہی کے قومی دن پر…

1 hour ago

پنجا ب حکومت دلہن کو ایک لاکھ سلامی ، فرنیچر، ملبوسات، ڈنر سیٹ اور استعمال کی13 اشیا گفٹ دے گی

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب کابینہ نے 3 ہزار غریب خاندان کی بچیوں کی شادی کے پراجیکٹ…

1 hour ago

شانگلہ میں ژالہ باری نے تباہی مچادی، نظام زندگی مفلوج

سوات (قدرت روزنامہ) شانگلہ میں شدید ژالہ باری سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا جبکہ کھڑی…

1 hour ago

عطا تارڑ نے پی ٹی ایم پر پابندی کی وجوہات بتادیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی…

1 hour ago