تجابان میں دھرنا ختم، انتظامیہ نے لاپتا طالبعلم کی بازیابی کیلئے مہلت مانگ لی


تربت(قدرت روزنامہ)تجابان کے مقام پر ایم 8شاہراہ پر جاری دھرنا انتظامیہ کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد ختم ، انتظامیہ نے لاپتہ طالب علم کی بازیابی کے لیے تین دن کی مہلت مانگ لی، لاپتہ طالب علم فاروق سخی داد کی بازیابی کے لیے تجابان کے مقام پر جاری دھرنا کے شرکاءکے ساتھ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل ) کیچ خلیل مراد کی قیادت میں مذاکرات کے بعد3دن کی مہلت پر دھرنا ختم اور ٹریفک بحال کردی گئی ، گزشتہ تین روزسے تجابان کے مقام پر فاروق سخی داد کی گمشدگی کے خلاف ان کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے ایم 8شاہراہ پر دھرنا دے کر ٹریفک بلاک کیا تھا،بدھ کے روز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل ) کیچ خلیل مراد کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ کے وفد نے تجابان جاکر مظاہرین سے ملاقات کی اور انہیں تین دنوں میں لاپتہ طالب علم بازیاب کرانے کی یقین دہانی کرائی، انتظامیہ کے وفد میں اسسٹنٹ کمشنر تربت حسیب شجاع، تحصیلدار تربت شیرجان دشتی اور لیویز فورس کے رسالدار میجر عبدالسلام شامل تھے۔

Recent Posts

قومی ترانے کی بے ادبی، پاکستان نے افغان قونصل جنرل کی وضاحت مسترد کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے قومی ترانے پر کھڑے نہ ہونے کے معاملے پر افغان…

7 mins ago

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

5 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

6 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

6 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

6 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

6 hours ago