گڈانی(قدرت روزنامہ)ساحلی شہر گڈانی میں پینے کے پانی کی عدم فراہمی کے خلاف محکمہ PHEکے ستائے گڈانی کے پیاسے سڑکوں پر نکل آئے احتجاجاً گڈانی کے موڑ کے مقام پر رکاوٹیں کھڑی کر کے کوئٹہ کراچی شاہراہ بلاک کردیا اور محکمہ PHEکے خلاف احتجاج اور پانی دو پانی دو کے نعرے لگائے احتجاج کے سبب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ گڈانی شہر اور مضافاتی علاقوں میں گزشتہ تین ماہ سے پینے کا پانی فراہم نہیں کیا جارہا ہے پانی کی بندش کے سبب کے شہریوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے گزشتہ تین ماہ سے گڈانی میں پانی کی مسلسل بندش کی وجہ سے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے پورا شہر اور مضافاتی علاقے کربلا کا منظر پیش کرنے لگا ہے اور لوگ پانی کے حصول کیلئے سرگرداں نظر آتے ہیں محکمہ PHEکی نااہلی کا سزا گڈانی کے شہری بھگت رہے ہیں کوئی پ±ر سان حال نہیں ہے مظاہرین کا کہنا تھا کہ پانی کے بندش کے سبب گڈانی کے شہری واٹر ٹینکر مافیا کے چنگل میں پھنس گیا ہے اور مہنگے داموں پانی خریدنے پر مجبور ہیں متعدد بارپانی بندش کے سلسلے میں محکمہ PHEکے خلاف احتجاج کر چکے ہیں اس کے باوجود متعلقہ محکمے کے ذمہ داران کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگی انھوں نے ضلعی انتظامیہ حب سے گڈانی میں پانی بندش کا نوٹس لیں اور پانی فراہمی کے احکامات جاری تاکہ گڈانی کے شہری واٹر ٹینکرمافیا کے چنگل سے چھٹکارہ پاسکیں۔
نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ لندن (قدرت روزنامہ)نواز…
خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…
تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…
پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…
پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی باضابطہ درخواست واشنگٹن(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے حمایتیوں…