بجٹ میں نئی، ہائبرڈ اور لگژری الیکٹرک گاڑیوں پر کون سے ٹیکس عائد ہوں گے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئندہ مالی سال 25-2024 کا بجٹ پیش کردیا ہے، بجٹ کے پیش ہوتے ہی ہر خاص و عام کی نظر ہوتی ہے کہ کون سے نئے ٹیکس عائد ہوں گے، بہت سے لوگوں کی اس میں بھی دلچسپی ہوتی ہے کہ گاڑیوں پر کتنا ٹیکس عائد ہوگا۔
بجٹ میں ہائبرڈ گاڑیوں اور لگژری الیکٹرک گاڑیوں کی درآمدی ڈیوٹی پر خصوصی رعایت ختم، نئی گاڑیوں کی خریداری پر ایڈوانس ٹیکس انجن کیپیسٹی کے بجائے گاڑی کی قیمت کے تناسب سے وصول کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
نئی گاڑیوں پر ایڈوانس ٹیکس
بجٹ تقریر کے دوران وزیر خزانہ نے گاڑیوں پر ٹیکس کے حوالے سے قوانین میں ترمیم کرنے کی تجویز پیش کی ہے، موجودہ قوانین کے تحت 2 ہزار سی سی تک کی نئی گاڑیوں کی خریداری پر ایڈوانس ٹیکس انجن کیپیسٹی (سی سی) کی بنیاد پر وصول کیا جاتا تھا، اس قانون میں اب ترمیم کی تجویز پیش کی گئی ہے کہ اس ٹیکس کو سی سی کے بجائے گاڑی کی قیمت کے تناسب سے وصول کیا جائے۔
وزیر خزانہ نے کہاکہ گاڑیوں کی قیمتوں میں کافی اضافہ ہو چکا ہے، اس لیے ٹیکس بھی زیادہ وصول کرنے کے لیے تجویز پیش کی ہے، نئی گاڑیوں کی خریداری پر ایڈوانس ٹیکس انجن کیپیسٹی (سی سی) کے بجائے گاڑی کی قیمت کے تناسب سے وصول کیا جائے۔
الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیاں
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ تقریر کے دوران بتایا کہ نئی ہائبرڈ ٹیکنالوجی کے باعث عام گاڑیوں کی نسبت ان گاڑیوں کی قیمتیں زیادہ تھیں جس کے باعث 2013 میں ہائبرڈ گاڑیوں کی درآمدی ڈیوٹی پر خصوصی رعایت دی گئی تھی، تاہم اب عام گاڑی اورہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں فرق بھی کم ہوگیا ہے اور ہائبرڈ گاڑیاں لوکل بھی بننا شروع ہوگئی ہیں، اس لیے مقامی صنعت کو فروغ دینے کے لیے اب ہائبرڈ گاڑیوں کی درآمدی ڈیوٹی پر خصوصی رعایت ختم کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔
الیکٹرک لگژری گاڑیاں
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہاکہ حکومت کی جانب سے ماضی میں الیکٹرک لگژری گاڑیوں کی درآمد پر رعایت دی جاتی تھی، لیکن اب یہ رعایت اس لیے واپس لی جارہی ہے کہ جو شخص 50 ہزار ڈالر کی گاڑی امپورٹ کرتا ہے اس کو ٹیکس پر چھوٹ نہیں ملنی چاہیے۔

Recent Posts

گورنر ویلا منڈا، بلاول اور آصف زرداری کے کہنے پر مجھے تنگ کرتا ہے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر خیبرپختونخوا کو فارغ…

1 min ago

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

7 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

16 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

42 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

7 hours ago