یہ آئی ایم ایف فرینڈلی بجٹ ہے، بڑے تاجر گروپوں کا وفاقی بجٹ پر تحفظات کا اظہار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت کی طرف سے پیش کیے گئے مالی سال 25-2024 کے بجٹ پر تاجروں نے تحفظات کا اظہار کردیا۔
کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر افتخار شیخ نے ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ بجٹ تاجر دوست نہیں ہے، کیونکہ 3700 ارب روپے اکٹھے کرنے کی بات کی گئی ہے، اس سے ہراسمنٹ میں اضافہ ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ ایکسپورٹرز پر ایک فیصد کا فائنل ٹیکس ختم کرنے سے ایکسپورٹ کم ہوگی اور ایف بی آر کو ایکسپورٹرز کو ہراساں کرنے کا مزید موقع مل جائے گا۔
صنعتکاروں کے لیے 37 ہزار روپے تنخواہ دینا مشکل ہوگا، زبیر موتی والا
بجٹ پر ردعمل دیتے ہوئے تاجر رہنما زبیر موتی والا نے کہاکہ موجودہ وزیر خزانہ نے ہم سے ملاقات نہیں کی، صرف وزیراعظم سے ملاقات ہوئی تھی۔
انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے کم از کم تنخواہ 37 ہزار روپے کرنا اچھا اقدام ہے تاہم صنعتکاروں کے لیے تنخواہ دینا مشکل ہوگا۔
ٹیکسٹائل سیکٹر کے ہاتھ پاؤں باندھ دیے گئے، ہارون فاروقی
سابق صدر چیمبر آف کامرس کراچی ہارون فاروقی نے کہاکہ موجودہ بجٹ آئی ایم ایف فرینڈلی اور کاروبار دشمن ہے، کیپٹل گین ٹیکس پر ہولڈنگ پیریڈ ختم ہونے سے مسائل بڑھیں گے۔
انہوں نے کہاکہ ٹیکسٹائل سیکٹر کے ہاتھ پاؤں باندھ دیے گئے ہیں، ٹیکسٹائل کی برآمدات میں مزید کمی آئے گی، آٹو پالیسی کو ریوائز کرنے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ نے 8.5 کھرب خسارے پر مشتمل 18 کھرب 87 ارب روپے سے زیادہ کا بجٹ پیش کیا ہے، جبکہ ٹیکس ہدف 12.97 کھرب روپے مقرر کیا گیا ہے۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

6 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

7 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

7 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago