سعودی ولی عہد نے حج کی وجہ سے جی 7 سمٹ میں شرکت سے معذرت کرلی

ریاض(قدرت روزنامہ )سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے حج کی وجہ سے اٹلی میں ہونے والی جی 7 سمٹ میں جانے سے معذرت کرلی۔
جی 7 گروپ اقتصادی فورم ہے جس میں کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، برطانیہ اور امریکا شامل ہیں، گروپ کا اجلاس اٹلی میں کل سے ہوگا جس میں سعودی ولی عہد نے بھی شرکت کرنا تھی۔سعودی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اٹلی میں جمعہ سے شروع ہونے والی جی 7 سمٹ میں محمد بن سلمان شرکت نہیں کریں گے۔سعودی حکومت کے مطابق سعودی ولی عہد 14 جون سے شروع ہونے والے حج سیزن کی وجہ سے سمٹ میں اپنی شرکت کو ممکن نہیں بنا سکیں گے جس کیلئے محمد بن سلمان نے اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی سے معذرت بھی کرلی ہے۔سعودی حکومت کے مطابق اس سال حج کیلئے دنیا بھر سے 15 لاکھ سے زائد عازمین حج ادا کریں گے۔

Recent Posts

سرفراز بگٹی بلوچستان میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا رہے ہیں عوام جلد بہتری محسوس کریں گے، نصیر مینگل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے قبائلی رہنما سابق وفاقی وزیر میر نصیر مینگل نے کہا ہے کہ…

1 min ago

2 اکتوبر ملتان، میانوالی اور فیصل آباد تیار رہے، بھرپور احتجاج ہوگا، شیخ وقاص

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کی نئی تاریخوں کا اعلان…

32 mins ago

کیا ٹیکس فائل کرنے کا کوئی نقصان بھی ہو سکتا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کی بھی مختلف ترجیحات ہیں۔…

42 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کس مشکل میں پھنس گئے اور کارکنوں کو کیا پیغام دیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے راولپنڈی احتجاج میں بروقت نہ…

51 mins ago

سانحہ 9 مئی ناقابل معافی جرم ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے سانحہ 9 مئی کو ناقابل معافی جرم قرار…

1 hour ago

علی امین گنڈاپور پر کارکنان کا دباؤ تھا کہ راولپنڈی جائیں، بیرسٹر سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین اور کارکنان کی جانب سے راولپنڈی احتجاج میں…

1 hour ago