فضل الرحمان نے ہمیشہ جمہوری اقدار کی حفاظت کیلئے پر امن جدوجہد کو فروغ دیا، شہباز شریف
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے سیاسی مسائل کے باہمی تعاون سے حل کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز پیش کردی۔
وزیراعظم شہباز شریف سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کو منانے ان کی رہائش پہنچے جہاں مولانا فضل الرحمان نے ان کی آمد کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی، شہباز شریف نے سربراہ جے یو آئی کی خیریت دریافت کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ جمہوری اقدار کی حفاظت کے لیے پرامن جد وجہد کو فروغ دیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کی دینی خدمات کی بھی تعریف کی۔
ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے سیاسی مسائل کے باہمی تعاون سے حل کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز بھی پیش کردی۔
اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…
سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…
لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…