بلوچستان میں تباہ کن زلزلہ پاک فوج نے امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے جوان بلوچستان کے زلزلے سے متاثرہ علاقے ہرنائی پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے ضلع ہرنائی کی زلزلے سے متاثرہ آبادی کے لیے ضروری خوراک اور پناہ گاہیں منتقل کی گئی ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرمی کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس عملہ ضروری دواؤں کے ساتھ سول انتظامیہ کی مدد کر رہے ہیں۔آئی ایس پی آر نے بتایا ہےکہ زلزلے

کے9 شدیدزخمی پاک فوج کے ایوی ایشن ہیلی کاپٹرز کے ذریعے ہرنائی سے کوئٹہ پہنچائے گئے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا مزید کہنا ہے کہ آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ نقصان کے تخمینے کے لیے ہرنائی پہنچ گئے ہیں۔آئی ایس پی آر نے یہ بھی بتایا ہے کہ پاک فوج کی اربن ریسرچ اور ریسکیو ٹیم کو راول پنڈی سے ہرنائی روانہ کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں رات گئے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیئے گئے۔زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 اعشاریہ9 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے سے ہرنائی میں 20 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

Recent Posts

کوریوگرافر جانی ماسٹر نے جنسی زیادتی کا اعتراف کر لیا، بالی ووڈ میں ہلچل

ممبئی(قدرت روزنامہ) تیلگو فلم انڈسٹری کے مشہور کوریوگرافر جانی ماسٹر نے اپنی سابقہ خاتون ملازمہ…

6 mins ago

کیا سلمان خان ایکشن فلم ‘سنگھم اگین’ میں چلبُل پانڈے کا کردار کریں گے؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی اجے دیوگن کی فلم ‘سنگھم اگین’…

23 mins ago

قصور میں سیف سٹی کیمروں کی مدد سے شہریوں کا تحفظ، 135 سائٹس پر 480 کیمرے نصب

لاہور(قدرت روزنامہ) قصور میں سیف سٹی کیمروں کی مدد سے شہریوں کو تحفظ فراہم کیا…

29 mins ago

ٹانک میں تیزرفتاری کے باعث کار کو حادثہ، خواتین اور بچوں سمیت 6 جاں بحق

پشاور(قدرت روزنامہ) ٹانک میں شاہراہ وزیرستان خرگئی چیک پوسٹ کے قریب تیز رفتاری کے باعث…

37 mins ago

سندھ حکومت تعلیم دشمن اقدامات سےگریز کرے،جوائنٹ ایکشن کمیٹی

نجی اسکولوں کی نمائندہ تنظیموں کا تعلیم بچاؤ مہم کےتحت اہم سیشن کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی…

48 mins ago

وزیر اعلیٰ کے پی کا سوات میں پولیس وین پر حملے میں شہید ہونے والوں سے اظہار تعزیت

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے مالم جبہ روڈ سوات میں…

1 hour ago