علی امین گنڈاپور نے بھی صوبے کے تمام اضلاع میں 14 جون کو بھرپور احتجاج کی ہدایت کردی
پشاور(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ملک گیر احتجاج شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ وزیر اعلی علی امین گنڈاپور نے بھی صوبے کے تمام اضلاع میں 14 جون کو بھرپور احتجاج کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیر خوراک خیبر پختونخوا ظاہر شاہ طورو نے بتایا کہ عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی نے ملک گیر احتجاج شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، 14 جون کو ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے بھی صوبے کے تمام اضلاع میں 14 جون کو بھرپور احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے، احتجاج میں عمران خان کے خلاف بنائے گئے جعلی کیسز کی بھرپور مذمت کی جائے گی۔
ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ آئین اور قانون کی خلاف ورزی کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے، مردان میں احتجاجی مظاہرہ شام پانچ بجے ہوگا، مظاہرے میں مقامی ایم پی ایز اور رہنما شرکت کریں گے اور کارکنوں سے خطاب کریں گے، کارکن اور عوام اس مظاہروں میں بھرپور انداز میں شرکت کریں گے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ ہفتے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر خودکش…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان برسبین آسٹریلیا میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سرکاری…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آپ کو یوٹیوب استعمال کرتے وقت اکثر اس کی جانب سے قلیل…