دبئی میں سرکاری اور نجی سیکٹر میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان


دبئی کے پرائیویٹ اسکولوں میں بھی عیدالاضحی کی چھٹیوں کا اعلان ہوگیا
دبئی (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات میں وفاقی اتھارٹی برائے افرادی قوت نے ملک میں اس سال عید الاضحی اور وقوف عرفہ کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے جبکہ دبئی کے پرائیویٹ اسکولوں میں عیدالاضحی کی چھٹیوں کا اعلان ہوگیا۔
عرب میڈیا کے مطابق اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ وقوف عرفہ اورعید الاضحی کی تعطیلات سنیچر 15 جون 9 ذی الحجہ سے شروع ہوں گی اور منگل 18 جون 12 ذی الحجہ تک جاری رہیں گی‘۔
یہ بیان ریاست میں سرکاری اور نجی اداروں کے لیے تعطیلات کے ایجنڈے سے متعلق کابینہ کے فیصلے پر مبنی ہے۔ علاوہ ازیں امارات کے پرائیویٹ سیکٹر میں بھی تمام کارکنوں کو سنیچر 15 جون سے منگل 18 جون تک تنخواہ کے ساتھ چھٹی ملے گی۔
دوسری جانب دبئی میں تمام نجی اسکول، یونیورسٹیاں اور نرسریاں 15 جون بروز ہفتہ سے 18 جون بروز منگل عید الاضحیٰ کے لیے بند رہیں گی اور بدھ 19 جون کو دوبارہ کھلیں گی۔ دبئی گورنمنٹ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ نے سرکاری محکموں کے لیے عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کے شیڈول کا جاری کیا ہے۔ تعطیلات ہفتہ، جون 15، 2024 کو شروع ہوں گی، اور منگل، 18 جون، 2024 کو ختم ہوں گی۔

Recent Posts

میک اپ، میوہ جات اور پھلوں سمیت سیکڑوں اشیا 55 فی صد تک مہنگی ہو گئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نئے مالی سال کا بجٹ نافذ ہونے کے بعد ملک میں میک…

3 hours ago

190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشری بی بی کی ضمانت منظور

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں عمران خان کی…

3 hours ago

ہر بار اے سی سے گیس لیک ہوجاتی ہے تو۔۔ جانیں وہ کون سے 5 کام ہیں جو اس مشکل سے نجات دے سکتے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جن گھروں میں اے سی کئی سالوں سے موجود ہے وہ اکثر…

3 hours ago

ہم اپنے بچوں کی عزت نہیں کرتے، جانوروں کیساتھ ہمدردی کیسے کریں گے؟ ثانیہ سعید

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان کی سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے بچوں اور جانوروں کے ساتھ ہونے…

3 hours ago

1 سال میں صحت، تعلیم و دیگر سہولتیں کتنی مہنگی ہوئیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں گزشتہ 1 سال میں صحت اور تعلیم دیگر سہولتیں کتنی…

4 hours ago