چین کے بعد پاکستان کا بھی یوکرین امن کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چین کے بعد پاکستان نے بھی یوکرین امن کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان خطوط کا کوئی تبادلہ نہیں ہوا۔ بھارتی میڈیا ہمیشہ سے قیاس آرائیوں پر مبنی رپورٹنگ کرتا ہے۔ وزیراعظم شہباز کی جانب سے نریندرمودی کو وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر ٹوئٹ کے ذریعے مبارک باد دی جا چکی ہے۔ حکومت کے لیے رسمی طور پر ضروری ہوتا ہے کہ وہ کسی بھی دوسرے ملک کے حکمران کو منتخب ہونے پر مبارک باد دے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ سوئٹزرلینڈ کی طرف سے پاکستان کو 15 اور 16 جون کو یوکرین کانفرنس میں شرکت کی دعوت ملی ہے تاہم پاکستان اپنی کچھ مصروفیت کی وجہ سے کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ پاکستان دنیا میں قیام امن کے لیے سب سے آگے ہے۔
دفترخارجہ کی ترجمان نے کہا غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کے پلان پر عملدرآمد جاری ہے۔ ہم نے متعدد باربتایا ہے کہ دہشت گردی سے خطرہ ہے۔ اپنے ملک میں دہشت گردی میں مطلوب افراد کے بارے میں افغانستان کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ توقع ہے آئندہ کچھ مہینوں میں پاک چائنا تزویراتی معاون شراکت داری میں پیش رفت ہوگی۔ پاکستان اور چین کے درمیان چینی شہریوں کے تحفظ ، دو طرفہ تعلقات سمیت تمام امور مشترکا اعلامیے میں موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خدیجہ شاہ کا کیس زیرسماعت ہے اور پاکستانی قوانین کے تحت نمٹایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے عدالتیں فیصلہ کریں گی۔ واضح رہے کہ چین نے بھی یوکرین امن کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ روس کا کہنا ہے کہ بیجنگ بھی یہ بات سمجھتا ہے روس کے بغیر ایسی کانفرنس فضول ہوگی۔

Recent Posts

حافظ نعیم الرحمان نے الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس کا تحریری جواب جمع کروا دیا

کراچی (قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی اتوار 3 نومبر کو سنگم…

35 mins ago

جنگ آپ نے شروع کی، ختم ہم کریں گے، رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ جنگ…

39 mins ago

وزیراعظم کی چینی سفارت خانے آمد، کراچی واقعے کے ملزم کو گرفتار و سزا کی یقین دہانی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیرِاعظم شہباز شریف کی اسلام آباد میں چینی سفارت خانے میں آمد ہوئی…

45 mins ago

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض (قدرت روزنامہ) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ریاض میں سعودی ولی عہد محمد…

54 mins ago

شہر قائد میں دھند نے ڈیرے ڈال لیے، حد نگاہ متاثر

کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد کی فضاؤں پردھند چھانے کے سبب حدنگاہ کم ہوکر 1500میٹرز…

2 hours ago

رجسٹرار سپریم کورٹ کو تبدیل کر دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے رجسٹرار کو تبدیل کرتے ہوئے سلیم خان کو تعینات…

2 hours ago