اروشی روٹیلا کے بعد سونم باجوہ بھی نسیم شاہ کی مداح ہوگئیں


ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی پنجابی فلموں کی اداکارہ سونم باجوہ بھی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر نسیم شاہ کی دریا دلی کی مداح ہوگئیں۔آئی سی سی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی بدترین شکست کے بعد بھارتی اداکارہ سونم باجوہ نے نسیم شاہ کی ویڈیو اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں شیئر کرکے پاکستانی مداحوں اور میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔
سونم باجوہ کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی گئی ویڈیو چند روز قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں کپتان بابر اعظم اپنے ننھے مداح کو آٹوگراف دینے سے منع کرتے ہوئے لفٹ میں سوار ہوکر وہاں سے چلے گئے تھے۔
بابر اعظم کے جانے پر مداح رونے لگا تھا، بچے کو روتا ہوا دیکھ کر نسیم شاہ پریشان ہوگئے تھے اور پھر اُنہوں نے بچے کو اپنے نام کا آٹوگراف دیا تھا اور سیلفی بھی بنوائی تھی۔
نسیم شاہ نے بچے کا دل خوش کرنے کے لیے یہ بھی کہا تھا کہ وہ اُنہیں بابر اعظم کا آٹو گراف بھی دے سکتے ہیں۔ سونم باجوہ نے نسیم شاہ کی نرم مزاجی اور دریا دلی کو سراہاتے ہوئے ویڈیو اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی تھی اور ساتھ ہی فاسٹ بولر کے اس عمل کو ‘کیوٹ’ قرار دیا تھا۔

Recent Posts

راولپنڈی؛ پولیس کا نوجوان پر بہیمانہ تشدد، ڈنڈوں، لاتوں کی برسات، وِڈیو وائرل

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پولیس اہل کاروں کی جانب سے نوجوان پر سرعام بہیمانہ تشدد کیا گیا،…

18 mins ago

کراچی کا موسم بدستور گرم، ہفتے کو پارہ 40ڈگری تک جانیکا امکان

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں موسم بدستور گرم ہے جس کے سبب ہفتے کو درجہ…

26 mins ago

پی ٹی آئی احتجاج؛ راولپنڈی کے مختلف مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی بعد نماز جمعہ ملک بھر میں ضلعی سطح پر…

32 mins ago

حکومت آئینی ترمیم کرنا چاہتی ہے تو دھونس کے بجائے بیٹھ کر بات کرے، عمر ایوب

پشاور(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت آئینی…

35 mins ago

حکومت پاکستان کا ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی سزا معافی کیلیے امریکی صدر کو خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کے…

41 mins ago

انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ میں شاندار کامیابی ، پلیئر آف دی میچ ساجد خان کا اہم بیان

ملتان(قدرت روزنامہ)انگلینڈکیخلاف ٹیسٹ میچ میں شاندارکامیابی پر پلیئر آف دی میچ ساجد خان نے اہم…

43 mins ago