خضدار(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی سٹی خضدار کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہیکہ خضدار میں منافع خوروں کے ہاتھوں عوام خود ساختہ مہنگائی کی چکی میں بری طرح پس رہی ہے پورے ملک میں جہاں مہنگائی کی شرح کم ہوتی جارہی ہے کافی عرصہ بعد اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے لیکن خضدار کے عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل رہے ہے انتظامیہ لسٹ جاری کرنے اور سوشل میڈیا پر احکامات جاری کرنے کے حد تک محدود ہے گزشتہ دن انتظامیہ کی جانب سے گاڑیوں کی کرایہ و دیگر خوردنوش کی اشیاء کے نرخ نامے جاری کئےگئے اس اقدام سے عوام میں ایک امید سی جاگی کہ کافی عرصہ بعد شاہد عوام کو کچھ ریلیف ملے گالیکن ماضی کی طرح منافع خوروں کی جانب سے سرکاری نرخ نامہ کو چیلنج کرکے اپنی من مانی نرخوں پر عمل درآمد جاری رکھا گیاہے اور عوام پھر سے ریلیف حاصل نہ کرسکاترجمان نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ جلد از جلد پرائس کنٹرول کمیٹی کو متحرک بناکر عوام کو لوٹنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائے اور انہیں پابند کریں کہ وہ سرکاری نرخ نامہ پر عمل کرکے عوام سستی ایشیاء فراہم کیاجائے بصورت دیگر این پی عوامی مسائل پر آواز بلند کرکے احتجاج کریں گے۔
تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں آن لائن کی جارہی ہیں، مریم اورنگزیب لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت…
26ویں آئینی ترمیم کے بعد صرف پروسیجر تبدیل ہوا ہے، جسٹس محمد علی مظہر کے…
کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم یونس کی سزا…
لاہور (قدرت روزنامہ) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی…
کراچی(قدرت روزنامہ)شدید دھند کی وجہ سے مختلف ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثرہونے سے 11…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے پانچ سال بعد…