بلوچستان حکومت اور یورپی یونین کے ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ پروگرام کے بہترین نتائج سامنے آئیں گے، سرفراز بگٹی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سر فراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت اور یورپی یونین کے ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ پروگرام کے بہترین نتائج سامنے آئیں گے ، حکومت بلو چستان کاپروگرام ہے کہ دو سال کے دوران 30 ہزار نوجوانوں کو تربیت کے لئے بیرون ملک بھیجا جائے ۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں یورپین ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ پروگرام کی جانب سے لاونچنگ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہی، تقریب میں وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سرفراز احمد بگٹی، پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا اور جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز، سمیت دیگر نے شرکت کی ، اس موقع پر پاکستان میں حالیہ ہنر مندی کے اقدامات کے تسلسل میں ٹیم یورپ نے بلوچستان میں نوجوانوں کی تربیت اور ان کو بااختیار بنانے کے لئے ایک نئے منصوبے کا آغاز کر دیاگیاجرمن حکومت کے ساتھ شراکت داری میں بنایا جانے والا یہ منصوبہ بلوچستان میں تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت کے منظرنامے کو تبدیل کر کے ہنر افزائی کے شعبے میں انقلاب لانے کا مقصد رکھتا ہے ۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ میر سرفراز احمد بگٹی نے بلوچستان میں ایسے منصوبوں کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہوئے تعلیمی اداروں کو مضبوط اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے میں ان کے کردار پر روشنی ڈالی۔ وزیر اعلیٰ میر سر فراز احمد بگٹی نے کہاکہ یہ پروگرام ہمارے نوجوانوں کو اہم مہارتوں سے آراستہ کرنے کا مقصد رکھتا ہے جس سے وہ بلوچستان کی اقتصادی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر سکیں گے بلوچستان کے نوجوانوں کے لئے یہ پروگرام اہم ہے صوبائی حکومت کا نوجوانوں کی موجودہ وقت کے مطابق تعلیم کی فراہمی ترجیح ہے نوجوانوں کو ٹریننگ کے مواقع فراہم کرنے والوں کے شکر گزار ہیں اس طرح کے پروگرام صوبے کے نوجوانوں کو جدید تربیت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان حکومت اور یورپی یونین کے اس طرح کے پروگرام کے بہترین نتائج سامنے آئیں گے ہمارا پروگرام ہے کہ دو سال کے دوران 30 ہزار نوجوانوں کو تربیت کے لئے بیرون ملک بھیجے جائیں امید ہے کہ لگن سے کام کرتے ہوئے ہم یہ گول حاصل کر لیں گے۔یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے بھی بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے اس پروگرام کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا ماننا ہے کہ اس صوبے کے نوجوانوں کو روزگار کے قابل ہنر سکھانے سے نہ صرف ہر نوجوانوں کوکمائی کے بہتر مواقع ملیں گے بلکہ اس سے بلوچستان کے مستقبل، معیشت اور سماجی حالات میں بھی بہتری آئے گی، اس موقع پر کراچی میں جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے کہاکہ ٹیم یورپ کے شراکت دار، جرمنی اور یورپی یونین، قومی اور صوبائی حکام کے ساتھ مل کر روزگار کے مواقعوں کو بہتر بنانے پر کام کر رہے ہیں اس سے نوجوانوں کو بہتر ملازمتیں ڈھونڈنے میں مدد ملے گی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن نیوٹیک گلمنہ بلال احمد نے ملک کے ٹیویٹ شعبے کو تبدیل کرنے کے لئے ٹیم یورپ کے اقدام کی سراہا اور کہا کہ نیوٹیک اس وژن کو حقیقت میں بدلنے کے لئے بھرپور کوشش کرے گا،ٹیویٹ سیکٹر سپورٹ پروگرام پانچ سالہ منصوبہ ہے جس کا مقصد پاکستان کی سماجی و اقتصادی حالات کو بہتر بنانا ہے تاکہ خواتین اور مردوں دونوں کو زیادہ مطلوب پیشوں میں تربیتی مواقعوں تک رسائی فراہم کی جا سکے۔ یہ پروگرام پاکستان میں انسانی وسائل کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے ٹیویٹ اداروں کے ساتھ تعاون کرتا ہے جو نوجوان خواتین اور مردوں کو سبز اور ڈیجیٹل شعبوں میں ملازمتوں کے لئے تیار کرتے ہیں جرمن ادارہ برائے بین الاقوامی تعاون (جی آئی زیڈ)، جی ایم بی ایچ اور برٹش کونسل کی مشترکہ کوششوں سے یہ منصوبہ ٹیویٹ اداروں کی جامع بہتری کی جانب کام کر رہا ہے یہ بہتری دیگر تعلیمی اصلاحات کے ساتھ ساتھ چلے گی جس کا حدف خاص طور پر نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہو گا۔

Recent Posts

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

46 mins ago

ایک بیوی سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے والا پہلی رات ہی لٹ گیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…

56 mins ago

احسن خان کی کرس گیل کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…

1 hour ago

گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو پرانے مالک کی لاش مل گئی

پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…

1 hour ago

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…

2 hours ago

ٹرین کے ذریعے 46 کلو سے زائد چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…

2 hours ago