افغانستان جانیوالے افراد اب کتنے ڈالر ساتھ لے جاسکتے ہیں ؟ سٹیٹ بینک نے اہم اعلان کر دیا

کراچی(قدرت روزنامہ)سٹیٹ بینک نے غیرملکی کرنسی کے بیرون ملک غیرقانونی بہاؤ کو روکنے کے لیے افغانستان کا سفر کرنے والے افراد کو صرف ایک ہزار امریکی ڈالر ساتھ لے جانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔سٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق افغانستان کا سفر کرنے والے افراد کے لیے زیادہ سے زیادہ سالانہ حد 6 ہزار امریکی ڈالر ہوگی۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ایکسچینج کمپنیوں کی جانب سے بیرونی کرنسی کی لین دین میں شفافیت بڑھانے اور نقد بیرونی کرنسی کے ناجائز بیرون ملک بہاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات متعارف کرائے گئے ہیں۔سٹیٹ بینک کے اعلامیے کے

مطابق افغانستان کا سفر کرنے والوں کو ایک ہزار امریکی ڈالر فی وزٹ ساتھ لےجانے کی اجازت ہوگی اور اس کی سالانہ حد 6 ہزار امریکی ہوگی۔سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 500 امریکی ڈالر اور زائد کے مساوی تمام بیرونی کرنسی کی فروخت کی ٹرانزیکشنز اور بیرون ملک بھیجی جانے والی ترسیلات زر کے لیے ایکسچینج کمپنیوں کو بایو میٹرک تصدیق کرنی ہوگی۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایکسچینج کمپنیاں10 ہزار امریکی ڈالر اور زائد کے مساوی نقد بیرونی کرنسی کی فروخت اور بیرون ملک ترسیلات زر بھیجنے کا عمل صرف چیک کے ذریعے وصول ہونے والی رقوم کے عوض یا بینکاری چینلز کے ذریعے کریں گی۔اعلامیے کے مطابق یہ شرط20 اکتوبر 2021 سے لاگو ہوگی۔

Recent Posts

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

44 mins ago

رواں ہفتے ملک بھرمیں مہنگائی کی شرح میں کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) ملک میں گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں…

47 mins ago

”پتہ ہی نہیں چلا کہ کب شیطان نے مجھے ننگا کردیا تھا،، بالی ووڈ کو خیرباد کہنے والی ادکارہ کا بیان

ممبئی(قدرت روزنامہ) اسلام کیلئے بالی وڈ انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی اداکارہ ثناء خان…

56 mins ago

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے 26ستمبرسے یکم اکتوبر تک ملک بھر میں گرج…

60 mins ago

مجوزہ آئینی ترمیم کا اصلی مسودہ بلاول زرداری کے پاس تھا، اسد قیصرکا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر…

1 hour ago

سکھر، لوڈر رکشہ تالاب میں گرنے سے 5 افراد ڈوب گئے

سکھر (قدرت روزنامہ) قریشی گوٹھ میں لوڈر رکشہ تالاب میں گر گیا، حادثے میں خاتون…

1 hour ago